بھارتی انتہا پسند تنظیم آر ایس ایس نے ملک میں ہم جنس پرستی کی حمایت کردی

ہم جنس پرستی جرم نہیں سماج کے لیے غیر اخلاقی ہے،اس پر کوئی سزا نہیں ہونی چاہیے،سینئر رہنما دتاتر یہ ہوسبولے

جمعہ 18 مارچ 2016 22:28

بھارتی انتہا پسند تنظیم آر ایس ایس نے ملک میں ہم جنس پرستی کی حمایت ..

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔18 مارچ۔2016ء ) بھارتی انتہا پسند تنظیم آر ایس ایس نے ملک میں ہم جنس پرستی کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم جنس پرستی کوئی جرم نہیں ،اس پر کوئی سزا نہیں ہونی چاہیے۔بھارتی میڈیا کے مطابق انتہا پسند تنظیم آر ایس ایس کے جنرل سیکر یٹری سینئر رہنما دتاتر یہ ہوسبولے کا کہنا ہے کہ ہم جنس پرستی کو کسی جرم کی طرح نہیں دیکھنا چاہیے اور اس پر کوئی سزا نہیں ہونی چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ میں مانتا ہوں کہ اس سے اگر دوسرے لوگوں کی زندگی پر اثر نہیں پڑتا، تو ہم جنس پرستی کے لیے کوئی سزا نہیں دی جانی چاہیے۔ دتاتر یہ ہوسبولے کے بیان پر بھارت میں ایک تنازعہ شروع ہوگیا جس کے بعد دتاتریہ نے ٹوئٹر پر ایک پیغام میں کہاکہ ایسے مسائل کو نفسیاتی طریقے سے حل کیا جانا چاہیے۔

(جاری ہے)

ہم جنس پرستی جرم نہیں ہے لیکن یہ سماج کے لیے غیر اخلاقی ہے۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ آر ایس ایس کے اس بیان سے بھارت میں اس بحث کو تقویت مل سکتی ہے جس میں ہم جنس پرستی کو کوئی جرم نہ ماننے کے حق میں دلائل دیے جا رہے ہیں۔بھارت ان 70 ممالک میں سے ایک ہے جہاں ہم جنس پرستی قانونا جرم ہے۔ اسے غیر فطری جنسی تعلقات کے زمرے میں رکھا گیا ہے اور اس میں ملوث پائے جانے والوں کو دس سال تک قید کی سزا سنائی جا سکتی ہے۔دہلی ہائی کورٹ نے 2009ء میں اس قانون کو منسوخ بھی کر دیا تھا لیکن پھر عدالت عظمیٰ نے 2013ء میں اس فیصلے کو کالعدم قرار دے دیا تھا۔ فی الحال یہ معاملہ ملکی سپریم کورٹ کے ایک آئینی بنچ کے زیر غور ہے۔

متعلقہ عنوان :