Live Updates

اسپن وکٹ ہوئی تو سکور کم ہو گا، اوس پڑی تو میچ پر فرق پڑنے کا خدشہ ہو گا: عمران خان

muhammad ali محمد علی جمعہ 18 مارچ 2016 22:24

اسپن وکٹ ہوئی تو سکور کم ہو گا، اوس پڑی تو میچ پر فرق پڑنے کا خدشہ ہو ..
کولکتہ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔7مارچ2016ء ) عمران خان کا کہنا ہے کہ کل اوس پڑی تو پاک بھارت میچ پر فرق پڑنے کا خدشہ ہو گا۔ تفصیلات کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سلسلے میں روایتی حریفوں پاکستان اور بھارت کے درمیان اہم مقابلہ کل کولکتہ میں ہو گا۔ اس میچ کو دیکھنے کیلءے پاکستان کے سابق کپتان اور تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کولکتہ پہنچ چکے ہیں۔

(جاری ہے)

کولکتہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ انہیں خدشہ ہے کہ اگر کل کے میچ میں اوس پڑی تو اس سے میچ کے نتیجے پر فرق پڑے گا۔ اوس پڑنے کے باعث دوسری بیٹنگ کرنے والی ٹیم کی فتح کے امکانات زیادہ ہوں گے۔ جبکہ اگر اسپننگ وکٹ تیار کی گئی تو پھر میچ لو اسکورنگ ہو گا۔ عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ ویرات کوہلی کا آمنا سامنا مزیدار ہو گا۔ پاکستان کھلاڑیوں سے کل ملاقات کرکے انہیں مفید مشورے دوں گا۔ ایک سوال کے جواب میں عمران خان کا کہنا تھا کہ میچ سے قبل نہیں بتا سکتا کہ پاکستانی کھلاڑیوں کو کیا مشورے دوں گا۔ ٹیم جیت گئی تو پھر بتاوں گا کہ کھلاڑیوں کو کیا مشورے دیے تھے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :