Live Updates

موجود ہ حکومت کی کوششوں اور اقدامات سے ملک بھر میں امن وامان کی صورتحال بہتر ہوئی ہے ،ڈاکٹر حامد خان اچکزئی

جمعہ 18 مارچ 2016 22:22

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔18 مارچ۔2016ء ) صوبائی وزیر منصوبہ بندی و ترقیات ڈاکٹر حامد خان اچکزئی نے کہا ہے کہ وزیراعظم محمد نواز شریف کی قیادت میں موجود ہ حکومت کی کوششوں اور اقدامات سے ملک بھر میں امن وامان کی صورتحال بہتر ہوئی ہے جس سے کاروباری وتجارتی سرگرمیوں اور سرمایہ کاری کو فروغ مل رہا ہے اس حوالے سے بلوچستان کی مخلوط صوبائی حکومت جس میں پشتونخوا میپ، پاکستان مسلم لیگ(ن) اور نیشنل پارٹی شامل ہیں وزیراعظم کا شکریہ ادا کرتے ہیں ۔

ا ن خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کے روز یہاں بزنس نیٹ ورک اور سکیلنگ اپ نیوٹریشن (سن)کے زیر اہتمام غذائیت کے حوالے سے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ صوبائی وزیر کی قیادت میں بلوچستان کے وفد نے اجلاس میں شرکت کی اراکین قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلیوں کے اراکین بھی اجلاس میں شریک تھے۔

(جاری ہے)

جبکہ عالمی ادارہ خوراک ، گین ، یونیسف، اور فوڈ اینڈ ایگرکلچر آرگنائزیشن کے نمائندوں نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر نے بلوچستان کے وفد کو اجلاس میں مدعو کرنے پر منتظمین کا شکریہ ادا کیاانہوں نے پنجاب کی بزنس کمیونٹی کو بلوچستان کے دورے کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ وہ آئیں اور غذائیت کی کمی کے مسئلے اور صوبے میں تجارتی مواقعوں کا جائزہ لیں ۔انہوں نے اعلان کیا کہ بزنس نیٹ ورک کا آئندہ اجلاس کوئٹہ میں منعقد کیا جائے گا جس میں اراکین پارلیمنٹ اور کوئٹہ کی بزنس کمیونٹی بھی شریک ہوگی صوبائی وزیر نے وفاقی حکومت پرزور دیا کہ بلوچستان کے ذریعے افغانستان اور ایران کے ساتھ علاقائی تجارت کے علاوہ سارک ممالک کے ساتھ تجارتی سرگرمیوں کے فروغ کیلئے اقدامات کئے جائیں۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات