ورلڈ ٹی ٹونٹی : انگلینڈ نے جنوبی افریقہ کو اینٹ کا جواب پتھر سے دیدیا
جمعہ 18 مارچ 2016 22:20
ممبئی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔18مارچ2016ء ) ورلڈ ٹی ٹونٹی کے مین راؤنڈ کے گروپ اے میں انگلینڈ نے جنوبی افریقہ کو 2وکٹوں سے شکست دے کر ایونٹ کی تاریخ کا سب سے بڑا ہدف حاصل کرڈالا۔ وانکھیڈے سٹیڈیم ،ممبئی میں کھیلے جارہے میچ میں جنوبی افریقی اوپنرز نے اننگز کا دھواں دھار آغاز کیا اور بالخصوص کوئنٹن ڈی کوک نے برطانوی باؤلر کی دل کھول کر درگت بناتے ہوئے جنوبی افریقہ کو 7اوورز میں 96رنز کا آغاز فراہم کیا ۔
ڈی کوک 24گیندوں پر 7چوکوں اور 3چھکوں کی مددسے 52رنز بنا کر پوویلین لوٹے ۔ ہاشم آملا نے بھی ڈی کوک کا بھرپور ساتھ نبھاتے ہوئے برطانوی باؤلرز کی پٹائی میں اپنا بھرپور حصہ ڈالا ، وہ 31گیندوں پر 7چوکوں اور 3چھکوں کی مدد سے 58رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ۔ا ے بی ڈیویلئرز عادل رشید کو ایک اوور میں دو چھکے مارنے کے باوجود تیسرا مارنے کی کوشش میں 16رنز پر آؤ ٹ ہوگئے ، کپتان ڈو پلیسی بھی 17رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے ۔(جاری ہے)
مزید کھیلوں کی خبریں
-
دوسرے ٹی ٹونٹی سے قبل راولپنڈی کے موسم کی تازہ ترین صورتحال سامنے آگئی
-
صرف 2 گیندوں بعد ہی میچ ختم
-
راولپنڈی میں بارش رک گئی، پاک نیوزی لینڈ میچ چند اوورز تک محدود کر دیا گیا
-
کس وقت تک بارش نہ رکی تو پاک نیوزی لیند میچ منسوخ کر دیا جائے گا؟
-
راولپنڈی میں بارش، پاک نیوزی لینڈ میچ دوبارہ شروع ہو سکے گا یا نہیں؟
-
کیویز کیخلاف پہلے میچ کیلئے 2 پاکستانی کھلاڑیوں کا ڈیبیو
-
ویسٹ انڈیزویمینز ٹیم نے پاکستان ویمینز ٹیم کو پہلےایک روزہ بین الاقومی میچ میں 113 رنز سے شکست دے دی
-
سیریز کا پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ، نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت لیا
-
راولپنڈی میں پاک نیوزی لینڈ میچ ہو سکے گا یا نہیں؟ اپ ڈیٹ جاری کر دی گئی
-
آئی سی سی ایونٹ میں شرکت، ونواٹو کی ٹیم چندہ جمع کرنے پر مجبور
-
بارسلونا اوپن ، مارشل گرانولرزاورہوراشیوزیبالوس کوارٹرفائنل میں پہنچ گئے
-
سابق آسٹریلوی کرکٹرمائیکل سلیٹرجیل منتقل
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.