ای سی سی نے 5سالہ نئی آٹو پالیسی کی منظوری دے دی، اجرا ء پیر کوہو گا
بینک ٹرانزیکشن پر 0.4 فیصد ود ہولڈنگ ٹیکس کی تاریخ میں 31 مارچ تک توسیع ، پی آئی اے کیلئے1 5 1ارب کی حکومتی ضمانت کی منظوری
جمعہ 18 مارچ 2016 21:58
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔18 مارچ۔2016ء) اقتصادی رابطہ کمیٹی(ای سی سی ) نے 5سالہ نئی آٹو پالیسی (اے ڈی پی ) 2016-21کی منظوری دے دی، آٹو میٹو ڈویلپمنٹ پالیسی (اے ڈی پی ) کو 21مارچ بروز پیر کا باقاعدہ طور پر لانچ کیا جائے گا،بینک ٹرانزیکشن پر 0.4 فیصد ود ہولڈنگ ٹیکس کی تاریخ میں 31 مارچ تک توسیع کر دی گئی، کمیٹی نے پی آئی اے کیلئے1 5 1ارب کی حکومتی ضمانت کی بھی منظوری دی۔
جمعہ کو وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی صدارت میں اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں 5سالہ نئی آٹو پالیسی2016-21 کی منظوری دی گئی ۔پالیسی کا مقصد صنعتی گروتھ اور ٹیرف میں توازن لانا تا کہ تمام اسٹیک ہولڈر کے لئے پائیداری یقینی لائے جا سکے ۔ آٹو میٹو ڈولپمنٹ پالیسی (اے ڈی پی ) کو 21مارچ کا باقاعدہ طور پر لانچ کیا جائے گا۔(جاری ہے)
بینک لین دین پر 0.4فیصد ودہولڈنگ ٹیکس کی تاریخ میں 31مارچ تک توسیع کی منظوری دی گئی، پی آئی اے کیلئے 51 1ارب کی حکومتی ضمانت کی منظوری دی گئی تاکہ پی آئی اے اپنی ادائیگیاں کر سکے ۔
ای سی سی نے وزارت قومی تحفظ خوراک کی تجویز پر گندم ؍آٹا کی 15جون تک برآمد کرنے کی منظوری دی،ایف بی آر کی تجویز پر کمیٹی نے لوہے پر 30 جون تک 15فیصد اضافی ریگولیٹری ڈیوٹی عائد کرنے کی بھی منظوری دی اور ایلومینیم الائے پر 10فیصد ریگولیٹری ڈیوٹی کی منظوری دی۔ کمیٹی نے آر ایل این جی پر چلنے والے آئی پی پیز کی تجویز پر تفصیلی بحث کی اور 1000میگاواٹ کے آر ایل این جی پر چلنے والے آئی پی پیز کیلئے بڈز جمع کرانے کی15اپریل تک توسیع کی منظوری دی۔ اجلاس میں ٹی این بی ایل پی ایل کے لئے 45 ایم ایم سی ایف ڈی گیس فراہم کرنے کی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں وفاقی وزراء خواجہ محمد آصف، احسن اقبال، شاہد خاقان عباسی، انوشہ رحمان، محمد زبیر اور مفتاح اسماعیل سمیت دیگر نے بھی شرکت کی۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
بیرون ملک تعلیم کے نام پر طلبہ سے فراڈ والے گینگ کا اہم رکن گرفتار
-
چئیرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی سے جنوبی پنجاب سیکریٹریٹ میں سابق وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی اور وفود کی ملاقاتیں
-
اسلام آباد، ڈرائیونگ لائسنس کی فیس میں 25فیصد اضافہ
-
پاکستان بیورو برائے شماریات کی ہفتہ وار رپورٹ جاری ،قیمتوں میں ہفتہ وار بنیادوں پر 1.39 فیصد کی نمایاں کمی
-
ڈیرہ اسماعیل خان پولیس کی کارروائی،ڈاکو گرفتار ، چھینی گئی رقم 6 لاکھ روپے برآمد
-
کامن ویلتھ یوتھ سیکرٹریٹ پاکستان میں بننے سے نوجوانوں کو 56ممالک تک رسائی ہو گی، رانا مشہود احمد
-
عدالت کا سیل کردہ تندور ڈی سیل اور گرفتارلوگوں کو رہا کرنے کا حکم
-
سپریم کورٹ،نیب ترامیم فیصلے کیخلاف اپیلوں پر سماعت کیلیے لارجربینچ تشکیل،سماعت 14مئی کوہوگی
-
اسلام آبادجیل تعمیر کا پہلا مرحلہ ریکارڈ 6 ماہ کی مدت میں مکمل کیا جائے گا،وفاقی وزیر داخلہ
-
وزیراعلیٰ پنجاب نے طلبہ کیلئے لیپ ٹاپ سکیم کی منظوری دیدی
-
شمالی وزیرستان، لڑکیوں کے نجی اسکول کو دھماکے سے اڑا دیا گیا
-
پا کستا ن کے تیسرے بڑے شہر فیصل آبا د میں ڈکیتی‘ راہزنی اور چوری کی وارداتوں کا سلسلہ جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.