پرویز مشرف کی بیرون ملک روانگی، لال مسجد شہداء فاؤنڈیشن کا انکی واپسی تک قانونی جنگ روکنے کا اعلان

لال مسجد آپریشن کے تمام کرداروں کو بے نقاب کرکے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا پرویز مشرف کو سزا دلوانے کیلئے ہر قسم کی قانونی جنگ لڑی جائے گی ، لال مسجد میں معصوم اور نہتے طلباء کو فاسفورس بم کا نشانہ بنایا گیا تھا،لال مسجد شہداء فاؤنڈیشن کے صدر طارق اسد ایڈووکیٹ اور صاحبزادہ ہارون الرشید کی پریس کانفرنس

جمعہ 18 مارچ 2016 21:21

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔18 مارچ۔2016ء) لال مسجد شہداء فاؤنڈیشن نے سابق صدر پرویز مشرف کیخلاف قانونی جنگ ان کی وطن واپسی تک روک لی ہے ، لال مسجد آپریشن کے تمام کرداروں کو بے نقاب کرکے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا ، موجودہ حکومت اور عدلیہ نے پرویز مشرف کر باہر جانے کی ا جازت دیکر یہ ثابت کردیا ہے کہ وہ اپنے فیصلوں میں آزاد نہیں ہیں ، پرویز مشرف کو سزا دلوانے کیلئے ہر قسم کی قانونی جنگ لڑی جائے گی ، لال مسجد میں معصوم اور نہتے طلباء کو فاسفورس بم کا نشانہ بنایا گیا تھا ۔

ان خیالات کا اظہارلال مسجد شہداء فاؤنڈیشن کے صدر طارق اسد ایڈووکیٹ اور عبدالرشید غازی کے بیٹے صاحبزادہ ہارون الرشید نے پریس کانفرنس کے دوران کیا ۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ چار سالوں سے قانونی جدوجہد کررہے ہیں جس میں ہمارے خاندان کو کافی دباؤ کا سامنا کرنا پڑا اور ہمارے خلاف جھوٹے مقدمات بنائے گئے تاہم ہر قسم کے دباؤ کے باوجود ہم نے اپنے کیس کو عدالتوں میں جاری رکھا مگر بدقسمتی سے موجودہ حکومت نے سابق صدر کو بیرون ملک جانے کی اجازت دیدی انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت میں اخلاقی جرات نہیں ہے کہ وہ مشرف کو دوبارہ واپس لاسکیں کیونکہ عدالتوں کی جانب سے بار بار کہتے کے باوجود لال مسجد کیس سمیت کئی کیسوں کے ملزم پرویز مشرف کو عدالتوں میں پیش نہیں کیا ہے اس موقع پر شہداء فاؤنڈیشن کے صدر طارق اسد ایڈووکیٹ نے کہا کہ لال مسجد میں معصوم طلباء کو وائٹ فاسفورس سے جلایا ہے سابق صدر مشرف کو ملی بھگت کے ذریعے باہر بھیجا گیا ہے اور اس میں ملک کی عدلیہ سمیت تمام ادارے شامل ہیں انہوں نے کہا کہ ہماری عدلیہ اور حکومت آزاد نہیں ہے موجودہ حکمرانوں سے بہتر برطانیہ کے حکمران تھے ہماری آزادی ہی ایک ڈرامہ ہے انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ میں کئی کیسز مہینوں مہینوں التواء کا شکار ہوتے ہیں مگر سابق صدر مشرف کا کیس جس تیزی سے سنا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سابق صدر مشرف کیخلاف ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کے وارنٹس جاری ہوئے تھے مگر اس کے باوجود مشرف کو جانے کی اجازت دی گئی انہوں نے کہا کہ لال مسجد کا کیس معمولی کیس نہیں ہے اس کی قیمت سابق صدر مشرف اور موجودہ حکومت کو اس کی بھاری قیمت چکانا ہوگی انہوں نے کہا کہ لال مسجد میں بے گناہ اور معصوم بچو ں کا خون بہایا گیا ہے انہوں نے کہا کہ مشرف اور دیگر معاملات میں سپریم کورٹ سب سے بڑا مجرم ہے لاپتہ افراد کے کیس کی سماعت نہیں کی جارہی ہے انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ ہائی کورٹ محکوم ہے اور احکامات لیکر فیصلے کرتے ہیں انہوں نے کہا ک میں عدلیہ سے مایوس ہوچکا ہوں اور انہوں نے کہا کہ ہم مشرف کا انتظار کرینگے انہوں نے کہا کہ پرویز مشرف کیخلاف ہمارے مقدمات ان کے آنے کے بعد دوبارہ چلائیں گے اور انہیں اشتہاری قرار دینے کی کوشش کی جائے گی انہوں نے کہاکہ ہمارے لئے حالات بہت زیادہ خراب کئے جارہے ہیں ہماری زبانوں کو بند کرنے کیلئے ہتھکنڈے آزمائے جارہے ہیں انہوں نے کہا کہ مجھے ایک شخص نے کال کے ذریعے بتایا ہے کہ میں مشرف کے سر کی قیمت دس کروڑ روپے مقررکرتا وہں اور وقت آنے پر اس بارے میں میڈیا کو آگاہ کرونگا انہوں نے کہا کہ لال مسجد آپریشن کے تمام کرداروں کیخلاف قانونی جنگ لڑی جائے گی (ر اش د )

متعلقہ عنوان :