افغانستان‘ طالبان کا امریکی فوجی طیارہ مارگرانے کا دعویٰ
بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
جمعہ مارچ

مزید بین الاقوامی خبریں

وقت اشاعت: 18/03/2016 - 22:28:13 وقت اشاعت: 18/03/2016 - 22:28:13 وقت اشاعت: 18/03/2016 - 22:28:12 وقت اشاعت: 18/03/2016 - 20:58:42 وقت اشاعت: 18/03/2016 - 20:37:46 وقت اشاعت: 18/03/2016 - 20:37:46 وقت اشاعت: 18/03/2016 - 20:37:46 وقت اشاعت: 18/03/2016 - 20:36:44 وقت اشاعت: 18/03/2016 - 20:36:44 وقت اشاعت: 18/03/2016 - 20:27:22 وقت اشاعت: 18/03/2016 - 20:26:09
- مزید خبریں

افغانستان‘ طالبان کا امریکی فوجی طیارہ مارگرانے کا دعویٰ

کابل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔18 مارچ۔2016ء) افغانستان میں طالبان نے امریکی فوجی طیارہ مار گرانے کا دعویٰ کیا ہے جس کے نتیجے میں طیارے میں سوار تمام افراد ہلاک ہوگئے۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق طالبان نے اپنے جاری بیان میں کہا ہے کہ صوبہ ہلمند کے ضلع نادعلی میں امریکی فوجی طیارہ مارگرایا گیا ہے جس کے نتیجے میں طیارے میں سوار تمام افراد ہلاک ہوگئے ہیں تاہم ہلاکتوں کی تعداد بارے واضح نہیں ہوسکا۔ دریں اثناء امریکی فوج نے طالبان کے دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہ اہے کہ طیارہ فنی خرابی کے باعث گر کر تباہ ہوا اور اس میں کوئی ہلاکت واقع نہیں ہوئی

18/03/2016 - 20:58:42 :وقت اشاعت

:متعلقہ عنوان