اسلام آباد بار کے وفد کی طارق فضل چوہدری سے ملاقات

وکلاء چیمبرز کی تعمیر،وکلاء کیلئے اسلام آباد کے ہسپتالوں میں علاج معالجہ کی سہولیات فراہم کرنے کا مطالبہ وزیر مملکت کی وکلاء کے مطالبات سے وزیراعظم کو آگاہ کرنے کی یقین دھانی

جمعہ 18 مارچ 2016 20:58

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔18 مارچ۔2016ء) اسلام آباد بار ایسوسی ایشن کے وفد کی وزیر مملکت کیڈ طارق فضل چوہدری سے ملاقات اسلام آباد ہائی کورٹ سے متصل وکلاء چیمبرز کی تعمیرات اور وکلاء کیلئے اسلام آباد کے ہسپتالوں میں علاج معالجہ کی سہولیات فراہم کرنے کا مطالبہ‘ تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز اسلام آباد ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے وفد کی صدر بار سید محمد طیب کی قیادت میں وزیر مملکت برائے کیڈ کے دفتر میں ملاقات کی۔

(جاری ہے)

ملاقات کے دوران وفد نے طارق فضل چوہدری سے مطالبہ کیا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ بلڈنگ سے متصل وکلاء کے چیمبرز کی تعمیرات کی جائیں اس کے علاوہ وفد نے اسلام آباد کے وکلاء کیلئے سرکاری ہسپتالوں میں علاج معالجے کی سہولیات فراہم کرنے کا مطالبہ کیا‘ وزیر مملکت نے وکلاء کے مطالبات کو تسلیم کرتے ہوئے یقین دلایا کہ وہ وزیراعظم پاکستان میاں نواز شریف کو وکلاء کے مطالبات سے آگاہ کریں گے اور اس سلسلے میں اپنی ذاتی کوششیں کریں گے اور حکومت وکلاء برادری کے مسائل حل کے بارے میں سنجیدہ ہے۔

متعلقہ عنوان :