سندھ میں گندم کی کٹا ئی شروع

صو بائی محکمہ خوراک کی طرف سے 11لاکھ ٹن گندم کے ہدف کیلئے گندم کی خریداری کا با ضا بطہ آغاز

جمعہ 18 مارچ 2016 20:57

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔18 مارچ۔2016ء) سندھ میں گندم کی کٹا ئی شروع ہو تے ہی صو بائی محکمہ خوراک نے11لاکھ ٹن گندم کے ہدف کیلئے گندم کی خریداری کا با ضا بطہ طورپر آغاز کر دیا ہے اس ضمن میں جمعہ کے روزصوبائی وزیر خوراک سید ناصر حسین شاہ کی صدارت میں محکمہ خوراک کا اعلی سطح کا اجلاس ہوا جس میں صو بائی وزیر خوراک کومحکمہ کے افسران نے آگاہ کیا کہ اس وقت گندم کی خریداری کیلئے300سے زائد مراکز قا ئم کردیے گئے ہیں جبکہ تمام ڈسٹرکٹ فوڈکنٹرولرز،ڈپٹی ڈا ئر یکٹر ز اور ڈا ئر یکٹرکو احکامات جاری کیے گئے ہیں کہ وہ روزانہ کی بنیاد پر گندم خرید یں اجلاس میں صوبائی وزیر خوراک سندھ نے حکم دیاکہ انہیں روزانہ رپورٹ دی جائے اورمحکمہ خوراک سندھ کے اندر ایک شکایتی سیل قا ئم کیا جا ئے تاکہ عوام کی شکایت کاازالہ کیا جا سکے صوبائی وزیر خوراک نے اپنے محکمہ کو ہدایت کی کہ وہ محکمہ داخلہ سندھ کو خط لکھیں کہ دوسرے صو بہ سے تاجر آکر سندھ سے گندم خریدنہ کریں ورنہ محکمہ خوراک اپنا ہدف پورانہیں کر سکے گا کیونکہ وہ تاجر پا نچ روپے فی کلو اضا فی گندم خرید کر ذخیرہ کر لیتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :