سابق اور موجودہ کر کٹرز نے پاک بھارت معرکے میں گرین شر ٹس کو فیورٹ قرار دیدیا
جمعہ 18 مارچ 2016 20:44
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔18 مارچ۔2016ء) پاکستان کر کٹ ٹیم کے سابق اور موجودہ کر کٹرز نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سب سے بڑے معرکے میں گرین شر ٹس کو فیورٹ قرار دیدیا،سابق کر کٹر اعجاز احمد اور قومی ٹیم کے فاسٹ باوٴلر عمر گل نے کہا ہے کہ پاکستان بھارت کیخلاف میچ جیت کر انہیں ورلڈکپ سے باہر کر سکتا ہے،پاک بھارت ٹاکرے میں پریشر دونوں ٹیموں پر ہو گا،قومی ٹی متحد ہو کر کھیلی تو جیت گرین شرٹس کا مقدر بنے گی،موجودہ حالات میں بھارت کی نسبت پاکستان ٹیم زیادہ فیورٹ ہے،پاکستان کو پہلا میچ جیتنے کا ایڈوانٹیج اور بھارتی ٹیم پہلا میچ ہارنے پر پریشر میں ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق سابق کرکٹر اعجاز احمد نے شاہینوں کو بھارتی ٹیم کے گرے ہوئے مورال سے فائدہ اٹھانے کا مشورہ د یتے ہوئے کہا ہے کہ نیوزی لینڈ سے شکست کے بعد بھارت پریشر میں ہے۔(جاری ہے)
پاکستانی ٹیم متحد ہو کر کھیلی تو اہم میچ میں کامیابی حاصل کر سکتی ہے۔ بھارتی ٹیم کی شکست کے بعد کھلاڑیوں کا مورال ڈاون ہے۔ پاکستانی ٹیم بلے بازی، فیلڈنگ اور باولنگ میں عمدہ کارکردگی سے میچ جیت کر میزبان ٹیم کو ایونٹ سے باہر کر سکتی ہے۔
اعجاز احمد نے کہا کہ جس طرح عمران خان نے کہا تھا کہ کشمیر کا فیصلہ کرنا ہے تو کرکٹ کے میدان میں کرلیا جائے۔ اب بھی کھلاڑیوں کو اسی جذبے سے میدان میں اترنا ہو گا۔ سابق کرکٹر کا کہنا تھا کہ شاہد آفریدی سوچے سمجھے بغیر بولتے ہیں انہیں اب سوچ سمجھ سے کام لینا چاہیے۔ کھلاڑیوں کو پاکستان جیسا پیار دنیا میں کہیں نہیں ملتا۔دوسری جانب پاکستان کے سٹار باوٴلر اور یارکر سپیشلسٹ عمر گل نے کہا ہے کہ پاکستانی ٹیم نے اعصاب قابو میں رکھے تو پھر فتح شاہینوں کا مقدر بنے گی۔آفریدی رنز کریں یا نہ کریں مخالف ٹیم پر ان کا بہت دباوٴ ہوتا ہے، پاک بھارت ٹاکرے میں پریشر دونوں ٹیموں پر ہو گا۔ شاہینوں نے دباوٴ برداشت کر لیا تو پھر انہیں اونچی اڑان سے کوئی نہیں روک سکے گا۔عمر گل کا کہنا ہے کہ آفریدی میچ ونر ہیں۔ ان کی موجودگی میں مخالف کیمپ گھبراہٹ کا شکار ہوتے ہیں۔ عمر گل کا کہنا ہے کہ ہوم گر و نڈ اور ورلڈکپ میں فتوحات کا ریکارڈ برقرار رکھنے کا دباوٴ اس مرتبہ بھارتی ٹیم پر ہو گا۔ ۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
عامر خان کاباکسنگ کے حوالے سے غیر سنجیدگی پر سوالات اٹھاتے ہوئے ملک میں باکسنگ کی دگرگوں حالت پر مایوسی کا اظہار
-
انگلش پریمیئر لیگ کے دلچسپ مقابلے جاری،27اپریل کو مزید 6 میچوں کا فیصلہ ہوگا
-
صائم ایوب کو بطور ٹی ٹونٹی اوپنر کھلانا میری نظر میں مسئلے کا حل تھا : محمد حفیظ
-
محمد حفیظ نے غیرملکی کوچز کی تقرری پر سوال اٹھا دیئے
-
اہم کھلاڑی نہیں کھیلتے تو فرق پڑتا ہے، فخر زمان
-
بے سہارا بچوں نے بھی اسٹیڈیم میں پاک نیوزی لینڈ چوتھا ٹی ٹوئنٹی میچ دیکھا، محسن نقوی سے ملاقات
-
بابر اعظم اور محمد رضوان اچھے کھلاڑی ہیں ،پوری ٹیم نہیں، محمد حفیظ
-
ارشد ندیم جنوبی افریقا میں سخت ٹریننگ کے مرحلے میں داخل
-
ایوریج ٹیم کیخلاف شکست، رمیز راجا نے تبدیلوں کو ’’نام نہاد تجربہ‘‘ قرار دیدیا
-
وقار یونس نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے لیے اپنی پاکستانی سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
قطر جونیئر سکواش ، پاکستان نے دو چاندی کے تمغے اپنے نام کر لیے
-
کھلاڑی کو بغیر بتائے پوزیشن تبدیل کرنے سے فرق پڑتا ہے : فخر زمان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.