چین عا لمی سطح پر فلا ح و بہبود کے کا موں میں تعاون کو فرو غ دے
بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
جمعہ مارچ

مزید بین الاقوامی خبریں

وقت اشاعت: 18/03/2016 - 22:28:12 وقت اشاعت: 18/03/2016 - 20:58:42 وقت اشاعت: 18/03/2016 - 20:37:46 وقت اشاعت: 18/03/2016 - 20:37:46 وقت اشاعت: 18/03/2016 - 20:37:46 وقت اشاعت: 18/03/2016 - 20:36:44 وقت اشاعت: 18/03/2016 - 20:36:44 وقت اشاعت: 18/03/2016 - 20:27:22 وقت اشاعت: 18/03/2016 - 20:26:09 وقت اشاعت: 18/03/2016 - 20:26:08 وقت اشاعت: 18/03/2016 - 20:26:08
پچھلی خبریں - مزید خبریں

چین عا لمی سطح پر فلا ح و بہبود کے کا موں میں تعاون کو فرو غ دے

عالمی معاملات میں چین کے اثرورسوخ میں اضافہ ہو رہا ہے , ہلا ل احمر ون بیلٹ ون روڈ سے منسلک مما لک میں فرا ئض سر انجام دے رہا ہے،صدر انٹر نیشنل ہلا ل احمر کمیٹی

کابل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔18 مارچ۔2016ء/شنہوا)بین الاقوامی ہلال احمر کمیٹی کے صدر پیٹر مورر نے کہا ہے کہ چین کو فلاح وبہبود کے کاموں میں تعاون کو فروغ دینا چاہیے،چین نے جنیوا کنونشن پر دستخط کئے ہیں اوریہ اپنی ذمہ داریوں کوسمجھتے ہو ئے عالمی سطح پر گزشتہ کئی دہائیوں سے اپنا کردار متناسب طریقے سے ادا کر رہا ہے ۔ پیٹر مورر نے جمعہ کو ایک خصوصی انٹرویو میں کہا کہ چین اور بین الاقوامی ہلال احمر کمیٹی کے مفادات مشترکہ ہیں جو کہ جنیوا کنونشن پر دستخط کرنے سے تفو یض کئے گئے ہیں اور اس کے اضافی پروٹوکول اندرونی اور عالمی سطح پر ہونے والے تنازعات میں متاثرین کو تحفظ فراہم کرتے ہیں۔

چین حالیہ سالوں میں تیزی کے ساتھ فروغ پا رہا ہے اورعالمی معاملات میں اس کے اثرورسوخ میں اضافہ ہو رہا ہے ۔ ہلال احمر بھی عالمی استحکام میں اپنا کردارادا کر رہی ہے اس لئے چین اور ہلال احمر کے مفادات مشترکہ ہیں جس کے باعث دونوں مل کر کام کرسکتے ہیں۔ پیٹر مورر نے چینی صدر ژی جن پنگ کی جانب سے متعارف کرائے جانے والے ون بیلٹ ون روڈ منصوبے کو بھی سراہا

اس خبر کی تفصیل پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے

18/03/2016 - 20:36:44 :وقت اشاعت

:متعلقہ عنوان