حیات آباد میں سیل کئے گئے سکول کی انتظامیہ نے بچوں سے تالے تڑوا کر سکول کھول دیا

حیات آباد میں مجموعی طور پر70سکول رہائشی علاقوں میں قائم ہیں، صرف 20سکولوں نے رجسٹریشن کروائی ہے، تین کو نوٹسز جاری،6 کو سیل کردیا گیا

جمعہ 18 مارچ 2016 20:32

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 مارچ۔2016ء) پشاورڈیویلپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے رہائشی علاقے حیات آباد میں سیل کئے گئے سکول کی انتظامیہ نے بچوں سے تالے تڑوا کر سکول کھول دیا۔انتظامیہ نے چھ سکول انتظامیہ کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ حیات آباد میں واقع نجی اسکول انتظامیہ نے چالاکی کا مظاہرہ کرتے ہوئے قانونی چارہ جوئی سے بچنے کے لئے بچوں سے اسکول کی سیل تڑوادی جس کی وجہ سے پولیس بچوں کے خلاف کارروائی کرنے سے قاصر ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق پی ڈی اے نے رہائشی علاقوں میں قائم نجی اسکولوں کو دو ہفتے قبل نوٹس جاری کئے تھے۔ ڈیڈ لائن گزرنے کے بعد آج مذکورہ اسکول سیل کردیا گیا تھاانتظامیہ کا موقف ہے کہ اسکولوں نے رجسٹریشن بھی نہیں کراوئی جس کی وجہ سے کارروائی کی گئی۔ حیات آباد میں مجموعی طور پر70 اسکول رہائشی علاقوں میں قائم ہیں صرف 20اسکولوں نے رجسٹریشن کروائی ہیں۔ انتظامیہ کے مطابق تین اسکولوں کو نوٹسز جاری کئے جبکہ چھ اسکولوں کو سیل کردیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :