جرمنی،فرینکفرٹ ایئر پورٹ پرداعش کا رکن گرفتار

جمعہ 18 مارچ 2016 20:21

برلن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 مارچ۔2016ء) جرمن حکام نے ایک بائیس سالہ شخص کو ’اسلامک اسٹیٹ‘ کا رکن ہونے کے شبے میں گرفتار کر لیا ۔فرانسیسی میڈیا کے مطابق فرینکفرٹ ایئرپورٹ پرجس جرمن شہری کو حراست میں لیا گیا، اْس کا نام طارق سلیمان ایس بتایا گیا ہے۔

(جاری ہے)

جمعے کو جرمن استغاثہ نے بتایا کہ یہ جرمن شہری نومبر 2013ء میں شام گیا اور اس نے جنوری 2014ء میں اس شدت پسند گروپ میں شمولیت اختیار کی۔ بعد ازاں اس نے آتشیں اسلحے کے استعمال کی تربیت حاصل کی اور لڑائی میں بھی شریک ہوا۔ اْس پر ’اسلامک اسٹیٹ‘ کے فروغ کے لیے تصاویر، ویڈیوز اور تحریروں کی اشاعت اور غیر مسلموں کے خلاف تشدد پر اْکسانے کے بھی الزامات عائد کیے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :