صوبائی وزیر بیگم ذکیہ شاہنوا ز نے پاپولیشن کے کنٹرول سے متعلق آگاہی واک میں شرکت ..
بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
جمعہ مارچ

مزید قومی خبریں

وقت اشاعت: 18/03/2016 - 20:32:48 وقت اشاعت: 18/03/2016 - 20:32:48 وقت اشاعت: 18/03/2016 - 20:30:05 وقت اشاعت: 18/03/2016 - 20:30:05 وقت اشاعت: 18/03/2016 - 20:19:18 وقت اشاعت: 18/03/2016 - 20:19:18 وقت اشاعت: 18/03/2016 - 20:19:18 وقت اشاعت: 18/03/2016 - 20:10:12 وقت اشاعت: 18/03/2016 - 20:09:14 وقت اشاعت: 18/03/2016 - 19:50:21 وقت اشاعت: 18/03/2016 - 19:50:20
پچھلی خبریں - مزید خبریں

لاہور

صوبائی وزیر بیگم ذکیہ شاہنوا ز نے پاپولیشن کے کنٹرول سے متعلق آگاہی واک میں شرکت کی

ہمارا پیغام ہے کہ بچوں میں مناسب وقفہ کیا جائے تا کہ صحت مند نسلیں پروان چڑھ سکیں ، ذکیہ شاہنواز

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔18 مارچ۔2016ء)صوبائی وزیر بہبود آبادی و تحفظ ماحولیات بیگم ذکیہ شاہنواز نے کہاہے کہ ماں اور بچے کی صحت خاص اہمیت کی حامل ہے اس لئے بچوں میں مناسب وقفہ کرنا ضروری ہے تاکہ ایک اچھی اور صحت مند قوم ملک کی ترقی وخوشحالی میں اپنا کردار ادا کر سکے، اس حوالے سے بہبودآبادی پروگرام کے تحت چلائی جانے والی جاری آگاہی مہم کے ذریعے صوبائی، تحصیل اور ضلعی سطح پر ماں اور بچے کی صحت کے حوالے سے عوام کو ضروری معلومات و سہولیات بہم پہنچائی جا رہی ہیں، بڑھتی ہوئی آبادی پر قابو پانے کیلئے محکمہ بہبودآبادی اپنے مطلوبہ اہداف کے حصول کیلئے شہری و دیہی علاقوں میں مناسب حکمت عملی کے تحت اپنے فرائض انجام دے رہا ہے۔

ان خیالات کا اظہار یہاں صوبائی وزیر بہبودآبادی بیگم ذکیہ شاہنواز نے لیبرٹی چوک سے حسین چوک تک محکمہ بہبود آبادی کے زیر اہتمام فیملی پلاننگ سے متعلق آگاہی واک میں حصہ لیتے ہوئے کیا- انہوں نے کہاکہ موجودہ دور کے مسائل کے تناظر میں فیملی ہیلتھ سنٹرز اور فیملی ہیلتھ کلینکس میں تعینات سٹاف ماں اور بچے کی صحت ، خاندانی اور معاشی مسائل کے پہلوؤں سے عوام کو روشناس کروا رہا ہے اور ان مسائل کی وجوہات اور تدارک کے حوالے سے فیملی پلاننگ سے متعلق کونسلنگ کے ذریعے معاشرے میں صحت مند اور ترقی پسند سوچ کو متعارف کرنے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔

ہم بہبود آبادی پروگرام میں مرد کی شمولیت کو بھی یقینی بنا رہے ہیں ۔ صوبائی وزیر نے کہاکہ خاندانی منصوبہ بندی سے متعلق آگاہی مہم کے ذریعے لوگوں میں دن بدن یہ شعور اجاگر ہو رہا ہے کہ ہمارے ملک کا بڑا مسئلہ تیزی سے آبادی کا بڑھنا ہے اور اس سے متعلق خوراک، لباس، رہائش اور دیگر ضروریات زندگی کے فقدان جیسے مسائل کا حل خاندانی منصوبہ بندی کے اپنانے میں مضمر ہے۔انہوں نے کہاکہ آبادی پر قابو پانے کے حوالے سے کی جانے والی حکومتی کاوشوں کا عوام کی طرف سے مثبت اور مؤثر رسپانس محکمہ بہبودآبادی کی بھرپور کوشش کا نتیجہ ہے۔ واک میں سول سوسائٹی کے نمائندگا ن ، طلبہ اور مرد و خواتین کی بڑی تعدادنے شرکت کی۔

18/03/2016 - 20:19:18 :وقت اشاعت

:متعلقہ عنوان