مشرف کی بیرون ملک روانگی نے ثابت کر دیا اب بھی ’’ نظریہ ضرورت ‘‘کسی نہ کسی شکل میں موجود ہے ‘ جمشید چیمہ
بڑھکیں لگانے والے وزراء اب کیوں خاموش ہیں؟،عوام کے پامال ہونے والے حقوق کا جواب کون دیگا‘ مرکزی رہنما پی ٹی آئی
جمعہ 18 مارچ 2016 20:09
لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 مارچ۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما جمشید اقبال چیمہ نے کہا ہے کہ پرویز مشرف کی بیرون ملک روانگی نے ثابت کر دیا ہے کہ اب بھی ’’ نظریہ ضرورت ‘‘کسی نہ کسی شکل میں موجود ہے ،مشرف کے معاملے میں تو انسانی حقوق کا ڈھنڈورا پیٹا جارہا ہے لیکن حکمرانوں کو عام آدمی کے حقوق کیوں نظر نہیں آتے ۔
ایک بیان میں جمشید اقبال چیمہ نے کہا کہ آج پوری قوم بڑھکیں لگانے والے وزراء سے سوال پوچھ رہی ہے اور حکمران جو منطق پیش کر رہے ہیں اس سے ان کی اپنی جگ ہنسائی ہو رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت پرویز مشرف کو علاج کی غرض سے بیرون ملک جانے کی اجازت کے فیصلے کو تو انسانی حقوق کا مسئلہ قرار دیتے ہوئے دلائل پیش کر رہی ہے لیکن وہ غریب عوام کے جن کے حقوق کئی دہائیوں سے پامال ہو رہے ہیں اس کے بارے میں کوئی جواب نہیں دیا جارہا۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ٹیکس نیٹ بڑھانے اورحکومتی ملکیتی اداروں کی نجکاری کویقینی بنائیں گے
-
دبئی میں مقیم پاکستانیوں کے لیے پاکستان قونصل خانہ دبئی کا بڑا اعلان
-
ترقی پذیر ممالک میں توانائی کی منتقلی کو تیز کرنے کے لئے فنانسنگ اور سرمایہ کاری کو متحرک کرنے کے لئے بین الاقوامی تعاون کو بڑھایا جانا چاہئے، پاکستانی سفیر برائے متحدہ عرب امارات
-
کمیشن نے مجھ سے بالکل نہیں پوچھا کہ دھرنے کے پیچھے فیض حمید تھے یا نہیں؟
-
وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار کو جمہوریہ چیک کے وزیر خارجہ کا ٹیلی فون، باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی امور پر روابط اور بات چیت کو بڑھانے پر اتفاق
-
موسم گرما کی مناسبت سے اسکولوں کے نئے اوقات کار کا اعلان
-
نوازشریف، آصف زرداری اورعمران خان اگرمل بیٹھیں تو مسائل حل ہوسکتے ہیں
-
خلیجی ممالک میں ریکارڈ توڑ بارشوں کا باعث بننے والے سسٹم نے بلوچستان پہنچ کر تباہی مچا دی
-
شاہد خاقان عباسی اچھے آدمی ہیں،انہیں پارٹی میں بیٹھ کر اپنی بات کرنی چاہیئے
-
وفاقی وزیر نجکاری سے ترک سفیر کی ملاقات، ملکی وعالمی صورتحال پر تبادلہ خیال
-
وزیرخزانہ کی مشرق وسطی و شمالی افریقہ کے وزراء و گورنرز کی ایم ڈی آئی ایم ایف سے ملاقات میں شرکت
-
صدر مملکت سے ترک سفیر کی ملاقات، دو طرفہ تعاون مزید بڑھانے پر زور
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.