اسسٹنٹ کمشنر پپلاں اشفاق حسین سیال کامختلف سرکاری و نجی اداروں کا دورہ
بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
جمعہ مارچ

میانوالی

اسسٹنٹ کمشنر پپلاں اشفاق حسین سیال کامختلف سرکاری و نجی اداروں کا دورہ

کندیاں(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی پی اے۔18مارچ۔2016ء)اسسٹنٹ کمشنر پپلاں اشفاق حسین سیال اچانک کندیاں کے دورے پر پہنچ گئے ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز اے سی پپلاں اشفاق حسین سیال کندیاں بازار ،گلی آراں والی ،سول ہسپتال کا دورہ کیا اور وطین ٹیلی کام کمپنی کی بغیر NOC کھدائی کا تفصیلی معائنہ کیا ۔اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر پپلاں نے کہا کہ ہمارے ترقیاتی کام کو تباہ و برباد کرنے والی کمپنی وطین ٹیلی کام کے اہلکاروں کے خلافFIR دیکر قانونی کاروائی کی جائے گی ۔

انھوں نے چیف آفیسر کندیاں سید ندیم انور شاہ کو حکم جاری کیا کہ اس کمپنی کے کام کو فوری روک دیا جائے ۔انھوں نے مین بازار میں ناجائز تجاوزات کو بھی فوری طور پر ختم کرانے کا کہا ،گلی آراں والی میں سیوریج ،نکاسی آب کے خراب نظام کو چیک کیا اور چیف آفیسر کو ہدائت کی کہ فوری طور پر اس کی پرپوزل پیش کی جائے ،بعد ازاں انھوں نے سول ہسپتال روڈ کا بھی دورہ کیا اور سول ہسپتال کے انچارج ڈاکٹر ملک صفدر کندی سے بھی ملاقات کی اور ان کو یقین دلایا کہ ہسپتال روڈ اور دیگر معاملات کو جلد بہتر کر دیا جائے گا۔ڈاکٹر صفدر کندی اور ڈاکٹر محمد فاروق خان نیازی کیطرف سے سکر مشین کو ہسپتال میں بھیجنے کی درخواست پر انھوں نے فوری طور پر چیف آفیسر کندیاں کو احکامات جاری کر دئے ۔

18/03/2016 - 20:02:47 :وقت اشاعت