صدر مملکت ممنون حسین نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس اکیس مارچ کو طلب کرلیا

Zeeshan Haider ذیشان حیدر جمعہ 18 مارچ 2016 19:41

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔18 مارچ۔2016ء ) صدر مملکت ممنون حسین نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس اکیس مارچ کو طلب کرلیا،اجلاس تین روز تک جاری رہے گا۔

(جاری ہے)

اسپیکرقومی اسمبلی سردار ایازصادق کے چیمبر میں اپوزیشن اورحکومتی اراکین کا اجلاس ہوا جس میں پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس پیر کی شام پانچ بجے بلانے پراتفاق کیا گیا، پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس تین روزجاری رہے گا،پیر کے روز صرف گیس چوری کا بل پیش کیا جائے گا۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پی آئی اے بل اپوزیشن کو بریفنگ کے بغیر پارلیمنٹ میں نہیں لایا جائے گا،حکومت پیر کو دو بجے مشترکہ اپوزیشن کو پی آئی اے بل پر بریفنگ دے گی،اجلاس میں وزیرخزانہ اسحاق ڈار،محمود خان اچکزئی،اپوزیشن کی جانب سے خورشید شاہ، شاہ محمود قریشی،عارف علوی،شیری رحمان،آفتاب شیرپاؤنے شرکت کی۔