شاہد آفریدی پورے ٹورنامنٹ میں اپنی کارکردگی میں تسلسل برقرار رکھیں تو ٹیم ورلڈ ٹی ٹونٹی ضرور جیتے گی ،مصباح الحق
قومی ٹیم کو آسان حریف تصور کر نا حریف ٹیموں کیلئے بے وقوفی ہوگی ٗ بیان
جمعہ 18 مارچ 2016 19:32
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 مارچ۔2016ء) قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان اور سینئر بلے باز مصباح الحق نے کہا ہے کہ شاہد آفریدی پورے ٹورنامنٹ میں اپنی کارکردگی میں تسلسل برقرار رکھیں تو ٹیم ورلڈ ٹی ٹونٹی ضرور جیتے گی ٗ قومی ٹیم کو آسان حریف تصور کر نا حریف ٹیموں کیلئے بے وقوفی ہوگی ٗ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ورلڈ ٹی ٹونٹی کپ میں گرین شرٹس کو آسان حریف تصور کرنا حریف ٹیموں کیلئے بے وقوفی ہو گی، مجھے اپنی ٹیم کی طاقت کا اندازہ ہے اور وہ دنیا کی کسی بھی ٹیم کو ہرانے کی صلاحیت رکھتی ہے تاہم مقصد کے حصول کیلئے ہر کھلاڑی کو اپنی ذمہ داری احسن طریقے سے نبھانا ہو گی۔
بنگلہ دیش کے خلاف میچ میں شہزاد اور حفیظ نے بھی عمدہ پرفارم کیا، دونوں سینئر پلیئر ہیں انہیں چاہیے کہ وہ بقیہ میچز میں بھی عمدہ کارکردگی کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے ٹیم کو فتوحات دلانے میں کردار ادا کریں۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ بنگلہ دیش کے خلاف میچ میں آفریدی کی کارکردگی پلس پوائنٹ ہے ٗ اگر وہ پورے ٹورنامنٹ میں اسی تسلسل کے ساتھ کارکردگی دکھاتے رہے تو ٹیم کے ورلڈ ٹی ٹونٹی ٹائٹل جیتنے کے امکانات بھی زیادہ ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کے خلاف میچ میں کامیابی کیلئے باؤلرز کو اس کے ٹاپ آرڈر بلے بازوں کو جلد آؤٹ کرنا ہو گا جس طرح نیوزی لینڈ نے کیا تھا۔
متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
شادی اور ماں بننے کے بعد بورڈ کی سپورٹ سے کم بیک کامیاب ہوا،بسمہ معروف
-
پہلا ٹی20، بابراعظم، شاہین کی ایک دوسرے سے گلے ملنے کی ویڈیو وائرل
-
ورلڈ اوپن اسکواش،پاکستان کے حمزہ خان مین ڈراز میں شامل
-
نیشنل ویمن فٹ بال چیمپئن شپ ملتوی
-
اولمپیئن جیولن تھرور ارشد ندیم نے ساؤتھ افریقا میں ٹریننگ کا آغاز کر دیا
-
شاہین آفریدی کو بطور کپتان تھوڑا وقت دینا چاہیے تھا،جاوید میانداد
-
پاکستان اورسری لنکا کے درمیان روایتی جے وردھنے ٹرافی مہمان ٹیم کے نام
-
پاکستا ن اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سریز کا دوسرا میچ (کل) کھیلا جائیگا
-
ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز میں پاک۔ بھارت میچ کے ٹکٹ ہاتھوں ہاتھ فروخت
-
ہولگر رونے اور الیگزینڈر زویروف نے بی ایم ڈبلیو ٹینس چیمپئن شپ کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی
-
انڈین پریمیئر لیگ میں واحد میچ دہلی کیپٹلز اورسن رائزرز حیدرآباد کی ٹیموں کے مابین کل کھیلا جائے گا
-
آئی پی ایل کے دوران سٹیڈیم میں بکیز پکڑے گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.