گوجرانوالہ ،ڈکیتی کی وارداتیں،مزاحمت پر سبزی فروش قتل ، نوجوان زخمی

جمعہ 18 مارچ 2016 18:58

گوجرانوالہ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 مارچ۔2016ء) شہر اورگردونواح میں ڈکیتی کی وارداتیں، مزاحمت پر سبزی فروش قتل جبکہ نوجوان زخمی ہوگیا ۔

(جاری ہے)

تھانہ باغبانپورہ کے علاقہ خالدکالونی گلہ پی بی ماڈل سکول والا کا اﷲ رحم جوکہ ریڑھی پر گلی محلوں میں سبزی فروخت کرتاتھا گزشتہ روز علی الصبح سبزی لینے منڈی جارہا تھا کہ گھرسے تھوڑی دورہی اسے دوڈاکوؤں نے گھیرلیا اوراس سے نقدی 15ہزارموبائل فون چھین لیا اﷲ رحم کی مزاحمت پرڈاکوؤں نے فائرنگ کرکے اسے شدیدزخمی کردیا اورفرارہوگئے اس دوران وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑگیا نعش کوضروری کارروائی کے بعدورثا کے حوالے کردیاگیا ہے جبکہ تھانہ صدر کے علاقہ سے گزرنے والے سیم نالہ کے نزدیک تین ڈاکوؤں نے اشتیاق نامی نوجوان کوروک کراس سے نقدی ساڑھے تین ہزارروپے‘ موبائل فون چھین لیا اوراس کی مزاحمت پراسے فائرنگ کرکے زخمی کردیا اورفرارہوگئے تھانہ لدھیوالاوڑائچ کے علاقہ میں واقع عبداﷲ جنرل سٹور سے دوڈاکو اسلحہ کے زورپر ستر ہزارروپے ‘رائفل چھین کرفرار ہوگئے تاہم علاقائی پولیس نے الگ الگ تفتیش شروع کردی ہے ۔

متعلقہ عنوان :