طوطہ کان ضلع ملاکنڈمیں موسم بہار کی شجرکاری مہم کا باقاعدہ آغازکردیاگیا

جمعہ 18 مارچ 2016 18:57

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 مارچ۔2016ء) تنظیم برائے تحقیق ودائمی ترقی (ایس آر ایس ڈی)کے زیر اہتمام سابقہ روایات کو برقرار رکھتے ہوئے علاقہ طوطہ کان ضلع ملاکنڈ میں موسم بہار کی ہفتہ شجر کاری مہم کاباقاعدہ آغاز کردیاگیا۔اس موقع پر ایس آرایس ڈی کے چیئر مین عطاء اﷲ خان ،جنرل سیکرٹری ثالث خان ،ایجوکیشن کوارڈینیٹر پروفیسر حمیدخان ودیگر مقررین نے خطاب کے دوران شجرکاری کی اہمیت وافادیت پر تفصیل سے روشنی ڈالی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جنگلات ہماری معیشت میں اہم کردار اداکرتے ہیں ۔اس لئے بحیثیت قوم یہ ہماری اجتماعی ذمہ داری بنتی ہے کہ نہ صرف درخت اورپودے زیادہ سے زیادہ لگائیں بلکہ اس کی دیکھ بھال ضرور کریں ۔ اس موقع پر اہل علاقہ میں مختلف اقسام کے چھہ ہزار پودے بلامعاوضہ تقسیم کیے گئے جائیں ۔شجر کاری مہم میں سکول کے بچوں نے بھی بھر پورشرکت کی۔ مہم کے منتظمین نے محکمہ سوشل فارسٹری کے حکام کابھی پودے فراہم کرنے پر شکریہ اداکیا۔

متعلقہ عنوان :