چین نے بینک کارڈ فیسوں میں کمی کر دی
جمعہ 18 مارچ 2016 18:50
بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔18 مارچ۔2016ء) چین6ستمبر سے بینک کاڈو ں کے ذریعے کی جانے والی خریداری پر فیس میں کمی کرے گا اور ہر سال قریباً7.4بلین یوآن (1.16بلین امریکی ڈالر) بزنس کی بچت کرے گا ۔ اس اقدام کا صارفین پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔ قومی ترقیاتی و اصلاحات کمیشن (این ڈی آر سی) اور پیپلز بینک آف چائنہ کی طرف سے مشترکہ طور پر جاری کئے جانے والے ایک بیان کے مطابق بینک سروس فیس میں نصف سے زیادہ کمی کی جائے گی اور ڈیپ کارڈوں اور کریڈٹ کارڈوں پر مختلف ہو گی۔
ڈیپ کارڈوں کی فیس مجموعی معاہدے کا 0.35فیصد سے زیادہ نہیں ہو گی جبکہ کریڈٹ کارڈوں کی فیس 0.45سے زیادہ نہیں ہو گی ۔ قبل ازیں بینک سروس فیس کے طور پر 0.9فیصد چارج کرتے تھے ۔ دوسری فیسوں میں نیٹ سروس فیس مجموعی ڈیل کا 0.065سے زیادہ نہیں ہو گی ۔(جاری ہے)
سودے کرنے والے اداروں کی طرف سیجمع کی جانے والی فیس کا فیصلہ اداروں اور کاروباری افراد کے درمیان مارکیٹ کے ذریعے کیا جائے گا۔ بعض کاروباری اداروں سے ترجیحی سلوک کیا جائے گا ۔غیر منافع بخش طبی اداروں سے کوئی بینک سروس وصول نہیں کی جائے گی اور نہ ہی نیٹ ورک سروس فیس وصول کی جائے گی ۔ تبدیلیوں کے بعد این ڈی آر سی کو توقع ہے کہ کیٹرنگ سیکٹر کے لئے مجموعی فیس 63فیصد تک گھٹ جائے گی جبکہ ڈیپارٹمنٹ سٹورز کے لئے قریباً40فیصد گھٹے گی۔
متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
ٹرمپ پر2016 کے صدارتی الیکشن میں فراڈ کا الزام
-
مسجد اقصی میں یہودیوں کی قربانی کی رسم کی ادائیگی
-
مودی پر الیکشن مہم کے دوران مسلمانوں کو ٹارگٹ کرنے کا الزام
-
مالدیپ انتخابات، چین کی حامی جماعت کی بھاری اکثریت سے جیت
-
دنیا کے بہترین شوہر نے تحفے میں بیوی کو آدھی حکمرانی دیدی
-
اروند کیجریوال کو جیل میں انسولین دے دی گئی
-
غزہ میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا جائزہ لے رہے ہیں، امریکا
-
سرکاری نوکری نہ ملنے پر بھارتی شہری گدھی کے دودھ سے لاکھوں کمانے لگا
-
سعودی عرب میں وطن دشمنی اورانتہا پسندی ثابت ہونے پر سعودی شہری کا سرقلم
-
سینیٹ سے منظوری ملتے ہی یوکرین کو امداد فراہم کردیں گے، بائیڈن
-
سیاسی پناہ گزینوں کو جلد روانڈا منتقل کیا جائے گا، برطانوی وزیراعظم
-
ایران سے تجارت کے خواہشمند پابندیوں سے خبردار رہیں، امریکا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.