شنگھائی میں زرد بخار کے پہلے کیس کی تصدیق

جمعہ 18 مارچ 2016 18:50

شنگھائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔18 مارچ۔2016ء) شنگھائی کے میونسپل صحت و خاندانی منصوبہ بندی کمیشن نے جمعہ کوشہر میں امسال زرد بخار کے پہلے کیس کی تصدیق کی ہے ۔ مشرقی صوبہ جیانگ ژو کے 46 سالہ مریض پر پہلے 5مارچ کوانگولا کے دارالخلافہ لوانڈا میں جہاں اسے وائرس لاحق ہو ا بخار کی علامت ظاہر ہوئی ۔ اس نے 7مارچ کو اس افریقی ملک سے چین واپسی کے بعد طبی علاج معالجہ کرایا ۔

پیر کو مرض کے کنٹرول اور انسداد کے شنگھائی میونسپل سینٹر میں اس کے زرد بخار کی مثبت رپورٹ سامنے آئی اور مرکز نے جمعرات کو انفکیشن کی تصدیق کر دی۔کمیشن کے مطابق مریض کا گردہ ناکارہ ہو گیا ہے تا ہم اس کی حالت مستحکم ہے ۔ زردبخار ایک شدید وائرل مرض ہے جو متاثرہ مچھروں سے منتقل ہوتا ہے اور زیادہ تر افریقہ اور وسطی و جنوبی امریکہ کے استوائی علاقوں میں پایا جاتا ہے ۔

(جاری ہے)

مرض کے کنٹرول اور انسداد کی شنگھائی اتھارٹی کے ماہرین کے پینل نے اس کیس کا جائزہ لیا اور یہ نتیجہ اخذ کیا کہ اس کے خاصد کم سطح پر پھیلنے اور منتقل ہونے کا خطرہ ہے کیونکہ یہ مچھروں کی افزائش کا سیزن نہیں ہے ۔ بیماری کی علامت میں بخار، یرقان ، جریان خون شامل ہیں ۔ چین کے قومی صحت و خاندانی منصوبہ بندی کمیشن نے بیجنگ میں امسال زرد بخارکے ملک کے پہلے کیس کی تصدیق کی ہے ۔ 32سالہ مریض جس کا تعلق مشرقی چین کے ژی جیانگ صوبہ سے بھی لوانڈا سے آیا تھا۔

متعلقہ عنوان :