ملتان ،گھریلو جھگڑے پر شوہر نے بیوی کو قتل کردیا،ملزم بھائی سمیت گرفتار

جمعہ 18 مارچ 2016 18:43

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔18 مارچ۔2016ء) ملتان میں گھریلو جھگڑے پر شوہر نے بیوی کو قتل کر دیا، پولیس نے ملزم کو گرفتارکرلیا ہے جبکہ خاتون کی لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے اسپتال بھجوادیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ راجہ رام کے علاقے میں گھریلو جھگڑے پر شوہر نے اپنی بیوی کو قتل کردیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق یہ واقعہ تحصیل شجاع آباد کی بستی ڈھورے والا میں پیش آیا جہاں گھریلو جھگڑے پر سلیم نے اپنے بھائی اور والدہ کے ساتھ مل کر اپنی بیوی کا گلا دبا دیا، جس سے تسلیم بی بی موقع پر دم توڑ گئی ۔

پولیس تھانہ راجہ رام نے مقدمہ درج کر کے سلیم اور اس کے بھائی عباد کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ مقتولہ کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال شجاع آباد بھجوا دی ہے ۔

متعلقہ عنوان :