بھارتی یونیورسٹی نے پاکستان کے یوم آزادی کو اہم دن کی فہرست میں شامل کر لیا

جمعہ 18 مارچ 2016 18:32

بھوپال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔18 مارچ۔2016ء ) بھارت کی ایک اہم یونیورسٹی نے پاکستان کے یوم آزادی کو اہم دن کی فہرست میں شامل کر لیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست مدھیہ پردیش کی یونیورسٹی نے پاکستان کے یوم آزادی کو اہم دن کی فہرست میں شامل کر لیا ہے ۔

(جاری ہے)

ساگر شہر میں واقع ڈاکٹر ہری سنگھ گور یونیورسٹی کے 2016 کے اہم دنوں کی فہرست میں 14 اگست بھی شامل ہے جو کہ پاکستان کی آزادی کا دن ہے ۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ 14 اگست کو پاکستان کی یوم آزادی کی مناسبت سے ہی اہم دن قرار دیا گیا ہے ۔ بھارتی میڈیا پر خبر سامنے آنے پرمختلف حلقوں کی جانب سے یونیورسٹی انتظامیہ کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا جا رہا ہے