قاسم نون کی کامیابی پھر مسلم لیگ ن کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا مظہر ہے، ملک منصورافسر

جمعہ 18 مارچ 2016 18:22

راولپنڈی ۔ 18 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔18 مارچ۔2016ء) مسلم لیگ ن کے رہنما و ممبر کنٹونمنٹ بورڈ راولپنڈی وارڈ نمبر7ملک منصورافسر نے کہا ہے کہ عوام نے این اے 153سے مسلم لیگ ن کے امیدوار قاسم نون کو بھاری اکثریت سے کامیاب کراکے ایک بار پھر مسلم لیگ ن کی قیادت وزیراعظم نوازشریف،وزیراعلی پنجاب شہبازشریف اور انکی پالیسیوں پر بھرپور اعتماد کااظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

تحریک انصاف کو چاہیے کہ وہ حکومت پر بلاجواز تنقید کا سلسلہ چھوڑ کر خیبرپختونخواہ حکومت کی جانب توجہ دیں ،اور اس وقت صرف اور صرف مسلم لیگ ن کی حکومت ہی ہے جو بھرپور طریقے سے عوام کو ریلیف فراہم کرنیکی کوشش کررہی ہے جس کے نتیجے میں این اے 153کے ضمنی الیکشن میں عوام نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی پالیسیوں اور احتجاجی سیاست کو بری طرح مسترد کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کو بھاری اکثریت سے کامیاب کرایا ہے اس پر مسلم لیگ ن کی تمام قیادت ،کارکنان اور ووٹرز مبارکباد کے مستحق ہیں۔

متعلقہ عنوان :