پرویز مشرف کی دبئی روانگی (ن )لیگ کی ایک اور ڈیل کا نتیجہ ہے ٗشاہ محمود قریشی

بڑے مک مکا نے آئین شکن پرویز مشرف کو قانون سے بالاتر بنا دیا ہے ٗ بیان

جمعہ 18 مارچ 2016 18:09

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 مارچ۔2016ء) تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہاہے کہ پرویز مشرف کی دبئی روانگی (ن )لیگ کی ایک اور ڈیل کا نتیجہ ہے ٗ بڑے مک مکا نے آئین شکن پرویز مشرف کو قانون سے بالاتر بنا دیا ہے۔

(جاری ہے)

شاہ محمود قریشی کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پرویز مشرف کی روانگی ن لیگ کی ایک اور ڈیل ہے۔ پرویز مشرف نے ملکی آئین کو توڑنے کا سنگین جرم کیا۔ بڑے مک مکا نے پرویز مشرف کو قانون سے بالاتر بنا دیا ہے۔ پرویز مشرف کیخلاف آئین شکنی کا مقدمہ برائے نام رہ گیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ 2002 میں پرویز مشرف کے ریفرنڈم، وردی میں رہنے اور سترویں ترمیم کی مخالفت کی اب بھی میں بڑے مک مکا کی مخالفت کرتا ہوں۔

متعلقہ عنوان :