بے نظیر بھٹو انٹرنیشنل ایئر پورٹ کا رن وے آپریشنل وجوہات کی بناء پر پانچ گھنٹے قومی و بین الاقوامی پروازوں کیلئے بند رہا

23مارچ دوپہر ایک بجے کے بعد رن وے پر پروازوں کی آمدورفت معمول کے مطابق شروع ہوجائے گیٗ ترجمان

جمعہ 18 مارچ 2016 18:06

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 مارچ۔2016ء) بے نظیر بھٹو انٹرنیشنل ایئر پورٹ کا رن وے جمعہ کو بھی آپریشنل وجوہات کی بناء پر دن کے اوقات میں پانچ گھنٹوں کیلئے قومی و بین الاقوامی پروازوں کے لیے بند رہا ‘23مارچ دوپہر ایک بجے کے بعد رن وے پر پروازوں کی آمدورفت معمول کے مطابق شروع ہوجائے گی ۔

(جاری ہے)

ترجمان سول ایوی ایشن بے نظیر بھٹو انٹرنیشنل ایئر پورٹ کے مطابق اسلام آباد کے بے نظیر بھٹو انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر آپریشنل وجوہات کی بناء پر رن وے 22مارچ تک صبح 8سے 11بجے تک اور دوپہر 1سے 3بجے تک بند رہے گا۔

23مارچ کو دوپہر1بجے کے بعد ایئر پورٹ کے رن وے پر معمول کی پروازوں کی آمدورفت شروع ہوجائے گا۔ ترجمان کے مطابق پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے تمام ائرلائنز کو آگا ہ کر دیا گیا تھا تا کہ پروازوں کی آمدورفت کے اوقات میں تبدیلی ہوسکے۔ سول ایوی ایشن ترجمان نے مسافروں سے اپیل کی ہے کہ وہ 23مارچ دوپہر ایک بجے تک ایئر پورٹ پر آنے سے پہلے ایئر لائنز سے اپنی فلائٹ کے اوقات کنفرم کر لیں تا کہ پروزاوں کی تاخیر سے متعلق بروقت آگاہی حاصل کی جاسکے ۔

متعلقہ عنوان :