یمن ،تعز شہر کا 9 ماہ بعد محاصرہ ختم، زندگی معمول پر آنے لگی
بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
جمعہ مارچ

مزید بین الاقوامی خبریں

وقت اشاعت: 18/03/2016 - 18:33:55 وقت اشاعت: 18/03/2016 - 18:32:50 وقت اشاعت: 18/03/2016 - 18:32:49 وقت اشاعت: 18/03/2016 - 18:32:49 وقت اشاعت: 18/03/2016 - 18:05:24 وقت اشاعت: 18/03/2016 - 17:58:19 وقت اشاعت: 18/03/2016 - 17:58:19 وقت اشاعت: 18/03/2016 - 17:58:19 وقت اشاعت: 18/03/2016 - 17:56:53 وقت اشاعت: 18/03/2016 - 17:56:53 وقت اشاعت: 18/03/2016 - 17:45:02
پچھلی خبریں - مزید خبریں

یمن ،تعز شہر کا 9 ماہ بعد محاصرہ ختم، زندگی معمول پر آنے لگی

تعز کے مغرب میں الدحی نامی گذرگاہ کھول دی گئی ،شہر میں امدادی سامان کی آمد کا سلسلہ جاری

صنعاء(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔18 مارچ۔2016ء )یمن کے مرکزی شہر تعز میں حوثی باغیوں کا 9 ماہ سے جاری محاصرہ توڑنے کے بعد حکومتی فوج اور مزاحمتی ملیشیا نے شہر کے داخلی اور خارجی راستے کھولنا شروع کردیے جس کے بعد شہر میں کئی ماہ کے تعطل کے بعد ایک بار پھر زندگی معمول پر آنا شروع ہوگئی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق حکومتی فوج نے تعز کے مغرب میں الدحی نامی گذرگاہ کھول دی ہے۔

شہر کے دوسرے راستوں کو بھی کھولنے کے بعد انہیں ٹریفک کے لیے کلیر کردیا گیا ہے جس کے بعد شہر میں امدادی سامان کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ شہر کے بعض مقامات پر باغیوں کی بچھائی گئی بارودی سرنگوں کی مسماری کا کام بھی تیزی سے جاری۔ بعض مشکوک علاقوں کی طرف شہریوں کو جانے سے منع کیا جا رہا ہے۔ فورسز وہاں پر بارودی سرنگوں کی تلاش اور انہیں ناکارہ بنانے میں مصروف ہیں۔

تعز میں امدادی سامان کی پہلی کھیپ شاہ سلمان ریلیف سینٹر کی جانب سے ارسال

اس خبر کی تفصیل پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے

18/03/2016 - 17:58:19 :وقت اشاعت

:متعلقہ عنوان