بغداد کے گرین زون کے باہرہزاروں افرادکا بدعنوانی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ
بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
جمعہ مارچ

مزید بین الاقوامی خبریں

وقت اشاعت: 18/03/2016 - 18:32:49 وقت اشاعت: 18/03/2016 - 18:32:49 وقت اشاعت: 18/03/2016 - 18:05:24 وقت اشاعت: 18/03/2016 - 17:58:19 وقت اشاعت: 18/03/2016 - 17:58:19 وقت اشاعت: 18/03/2016 - 17:58:19 وقت اشاعت: 18/03/2016 - 17:56:53 وقت اشاعت: 18/03/2016 - 17:56:53 وقت اشاعت: 18/03/2016 - 17:45:02 وقت اشاعت: 18/03/2016 - 17:45:02 وقت اشاعت: 18/03/2016 - 17:45:02
پچھلی خبریں - مزید خبریں

بغداد کے گرین زون کے باہرہزاروں افرادکا بدعنوانی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

بغداد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔18 مارچ۔2016ء)عراقی دارالحکومت بغداد کے گرین زون کے باہر ہزاروں افراد نے بدعنوانی کے خلاف مظاہرہ کیا۔غیر ملکی میڈیاکے مطابق بغداد کے گرین زون کے باہر ہزاروں افراد بدعنوانی کے خلاف جمع ہوئے اور احتجاج کیا۔ با اثر شیعہ مذہبی رہنما مقتدی الصدر کی اپیل پر منظم کیے جانے والے اس مظاہرے میں بدعنوانی کے خاتمے کے لیے اقدامات کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔ مظاہرین نے گرین زون کے باہر پارلیمان کو جانے والے گیٹ کے سامنے نمازِ جمعہ ادا کی ۔ اس سے پہلے وزارتِ داخلہ نے کہا کہ مظاہرین کو اس مقام پر دھرنا دینے کی کوئی اجازت نہیں دی گئی۔ اس مظاہرے کے شرکا اور زون کی محافظ فورسز کے مابین کسی تصادم کے خدشات بھی ظاہر کیے جا رہے ہیں۔

18/03/2016 - 17:58:19 :وقت اشاعت