وفاقی وزیرپانی و بجلی خواجہ آصف سے حبکو کے وفد نے ملاقات، حبکو حکام کی وفاقی وزیر پانی و بجلی کو کوئلے پر چلنے والے پاور پلانٹس پر بریفنگ، حبکو چینی کمپنی کے تعاون سے 660میگاواٹ کے 2پاورپلانٹس لگائے گی ،بجلی بحران کا خاتمہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔وفاقی وزیرخواجہ آصف

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 18 مارچ 2016 17:18

وفاقی وزیرپانی و بجلی خواجہ آصف سے حبکو کے وفد نے ملاقات، حبکو حکام ..

اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18مارچ۔2016ء) وفاقی وزیرپانی و بجلی خواجہ آصف سے حبکو کے وفد نے ملاقات کی،جس میں انرجی بحران پر قابو پانے کیلئے غور کیا گیا۔ملاقات کے دوران حبکو حکام نے وفاقی وزیر پانی و بجلی کو کوئلے پر چلنے والے پاور پلانٹس کی پیداوار اور کارکردگی سے متعلق بریفنگ بھی دی۔

(جاری ہے)

اعلامیہ کے مطابق حبکوحکام نے کہا کہ حبکو چینی کمپنی کے تعاون سے 2پاورپلانٹس لگائے گی جن سے 660میگاواٹ بجلی کی پیداوار حاصل ہوگی۔

اسی طرح ان پاور پلانٹس کے ساتھ ٹریٹمنٹ پلانٹ بھی لگایا جائیگا،جو ان پاور پلانٹس کی پیداواری کارکردگی کو برقرار رکھے گا۔اس موقع پر وفاقی وزیرپانی و بجلی خواجہ آصف نے کہا کہ بہت جلد ملک کو اندھیروں سے نکال دیا جائے گا۔حکومت بجلی بحران پر قابو پانے کیلئے مختلف پاور منصوبوں پر کام کررہی ہے۔بجلی بحران کا خاتمہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔