ایف آئی اے نے ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس میں عدالت سے پراسیکیوٹر مقرر کرنے کیلئے مہلت مانگ لی

ملزمان کے طبی معائنے اور رہائی کیلئے درخواست دائر کردی گئی

جمعہ 18 مارچ 2016 16:55

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 مارچ۔2016ء) ایف آئی اے نے ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس میں عدالت سے پراسیکیوٹر مقرر کرنے کیلئے مہلت مانگ لی ہے ‘ ملزمان کے طبی معائنے اور رہائی کیلئے درخواست دائر کردی گئی ہے۔ جمعہ کو اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت کے جج کوثر عباس زیدی نے ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس میں ملزم معظم علی کی درخواست ضمانت کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

ملزم خالد شمیم ‘محسن علی اور معظم علی کی رہائی اور میڈیکل کرانے کی درخواست عدالت میں دائر کی گئی تھی۔وکیل صفائی منصور آفریدی نے کہا کہ ملزمان کو گزشتہ تین سماعتوں پر عدالت پیش نہیں کیا گیا اور ایف آئی اے کی جانب سے چالان عدالت میں جمع نہیں کروایا جارہاجس پر عدالت نے معظم علی کی درخواست ضمانت سمیت تمام درخواستوں کی مزید سماعت 24 مارچ تک ملتوی کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :