پاکستانی ٹیم کسی بھی وقت اپ سیٹ کر سکتی ہے، میچ کا کوئی پریشر نہیں، بھارتی سپنر روی چندرن ایشون
جمعہ 18 مارچ 2016 16:49
کلکتہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔18 مارچ۔2016ء) بھارتی ٹیم کے سپنر روی چندرن ایشوین نے کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ میچ کا کوئی پریشر نہیں ہے، دونوں ٹیموں کے درمیان کئی میچز ہو چکے، اس لئے اب عادی ہو چکے ہیں، پاکستانی ٹیم کسی بھی وقت اپ سیٹ کر سکتی ہے، میچ جیتنے کی بھرپور کوشش کریں گے۔
(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایشوین نے کہا کہ پاکستان نے بنگلہ دیش کے خلاف عمدہ کھیل پیش کیا ہے تاہم پاک، بھارت ٹاکرے سے متعلق میں نہیں سمجھتا کہ کھلاڑیوں پر پریشر ہو گا کیونکہ دونوں ٹیموں کے درمیان کئی میچز کھیلے جا چکے ہیں اس لئے اب عادی ہو گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان میچ میں پاکستان نے عمدہ کھیل پیش کیا۔ ایشوین کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت کے میچ میں کوئی بھی فیورٹ نہیں اور ففٹی ففٹی چانس ہیں البتہ پاکستانی ٹیم کسی بھی وقت اپ سیٹ کر سکتی ہے اس لئے میچ جیتنے کیلئے مختلف حکمت عملی بنا لی ہے۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
شیشاپنگما سرکرنے کیلئے پاکستانی کوہ پیماں کا انتظار طویل ہوگیا
-
ریکارڈ ساز ایتھلیٹ یوسین بولٹ آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ کیلئے سفیر مقرر
-
قطر انٹرنیشنل جونیئر اسکواش چیمپئن شپ میں پاکستان کے عبداللہ زمان فائنل میں پہنچ گئے، ریان زمان سیمی فائنل ہار گئے
-
انڈین پریمیئر لیگ ،دہلی کیپٹلز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد گجرات ٹائٹنز کو4رنز سے ہرادیا
-
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے رکن رائو سلیم ناظم کی اظہار تعزیت
-
پاکستان اورویسٹ انڈیزکی ویمن کرکٹ ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی ٹونٹی میچ (کل) کھیلا جائے گا
-
پاکستان ماسٹر ٹین پن بائولنگ چیمپئن شپ ناگزیر وجوہات کی بنا پر ملتوی
-
خاتون مداح کے 3 سیکنڈ گلے لگنے پر ایرانی فٹبالر پر پابندی عائد
-
ویسٹ انڈیزکیخلاف قومی ویمن ٹیم کی مایوس کن کارکردگی کا چیئرمین پی سی بی نے ایکشن لے لیا
-
بسمہ معروف کا کرکٹ سے فوری ریٹائرمنٹ کا اعلان
-
کھلاڑیوں کی انجریز کا ذمہ دار کاکول فٹنس کیمپ نہیں : بابر اعظم
-
بھارت کیخلاف کراٹے کومبیٹ جیتنے والے شاہ زیب رند پر انعامات کی بارش
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.