یوم پاکستان23 مارچ کی پریڈ کی فل ڈریس ریہرسل 21 مارچ کو ہو گی

جمعہ 18 مارچ 2016 16:42

اسلام آباد ۔ 18 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔18 مارچ۔2016ء) یوم پاکستان 23مارچ کی پریڈتیاریوں کے سلسلے میں جمعہ کو بھی ریہر سل جاری رہی ۔آئی ایس پی آر کے مطابق 23مارچ کی پریڈ کے حوالے سے تیاریاں تاریخی اہمیت کی حامل ہیں۔

(جاری ہے)

عوام الناس کی سہولت کو مد نظر رکھتے ہوئے 21مارچ کو پریڈ کی فل ڈریس ریہرسل اور 23مارچ کوپریڈ کے موقع پر ایک جامع ٹریفک پلان تربیت دیا گیا ہے‘ جو آنے والے دنوں میں الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا کے ذریعے عوام الناس تک پہنچایا جائے گا ۔آئی ایس پی آر کے مطابق ریہرسل کے دوران پی اے ایف شیردل ٹیم نے جے ایف 17 تھنڈر‘ایف 16طیاروں کو فضاء میں اڑا کر تیاریوں میں حصہ لیا ۔