چین نے ترقیاتی منصوبوں اور میزانیوں کی رپورٹوں کے مکمل متن جاری کر دئیے

جمعہ 18 مارچ 2016 16:42

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔18 مارچ۔2016ء) چین کی سالانہ اقتصادی و سماجی ترقی کے منصوبوں اور چین کے مرکزی اور مقامی بچتوں کے بارے میں دورپورٹیں جمعہ کو شنہوا نیوز ایجنسی کے ذریعے جاری کر دی گئیں ، بارہویں قومی عوامی کانگریس ( این پی سی ) کے چوتھے سیشن میں بد ھ کو ایک قرارداد منظور کی گئی جس کے ذریعے قومی اقتصادی ترقی کیلئے 2015ء کے منصوبے پر عملدرآمد کے بارے میں رپورٹ اور قومی اقتصادی و سماجی ترقی کیلئے 2016ء کے منصوبے کے مسودہ کی توثیق کی گئی ۔

(جاری ہے)

2015ء کیلئے مرکزی اور مقامی بچتوں پر عملدرآمد کرنے کے بارے میں رپورٹ اور 2016ء کیلئے مرکزی اور مقامی بچتوں کے مسودے بھی بدھ کو این پی سی کے سیشن میں منظور کئے گئے ،دونوں رپورٹوں کے بارے میں انگریزی زبان میں مکمل متن جمعہ کو دیر گئے جاری کئے جائیں گے۔