پاکستان ورلڈ کپ 1999ء کا فائنل کپتان وسیم اکر م کے غلط فیصلے کی وجہ سے ہارا تھا:اعجاز احمد

جمعہ 18 مارچ 2016 16:34

پاکستان ورلڈ کپ 1999ء کا فائنل کپتان وسیم اکر م کے غلط فیصلے کی وجہ سے ..

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔7مارچ2016ء )سابق ٹیسٹ کرکٹر اعجاز احمد نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستان آسٹریلیا کے خلاف ورلڈ کپ 1999ء کا فائنل کپتان وسیم اکر م کے غلط فیصلے کی وجہ سے ہارا تھا ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی پر گفتگوکرتے ہوئے اعجاز احمد کاکہنا تھا کہ لارڈز پر کھیلے گئے اس فائنل میں گیند بے انتہاء سیم اور سوئنگ ہورہا تھا تاہم حیران کن طور پر اس وقت کے کپتان وسیم اکرم نے ٹاس جیت کر آسٹریلیا کو کھلانے کی بجائے خود بلے بازی کرنے کا فیصلہ کیا او ر منطق یہ تھی کہ یہ ٹیم کا متفقہ فیصلہ تھا جب کہ ٹیم میں میٹنگ میں ایساکچھ بھی طے نہیں ہوا تھا ، وسیم کے اس غلط فیصلے کے بعد کینگرو باؤلرز کے سامنے ہمارا کوئی بھی بلے بازوکٹ پر نہ ٹک سکااور آسٹریلیا نے وہ فائنل با آسانی اپنے نام کر لیا ۔