کراچی ،قانون نافذ کرنے والے ادارے کی کارروائی ،ایرانی پٹرول اسمگل کرنے والے 2ملزمان گرفتار

جمعہ 18 مارچ 2016 16:34

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 مارچ۔2016ء) کراچی میں قانون نافذ کرنے والے ادارے نے کارروائی کرتے ہوئے ایرانی پٹرول اسمگل کرنے والے2ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کراچی میں پولیس نے موچکو کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے ایرانی پٹرول سے بھرا ٹرک برآمد کرلیا ہے ۔ایس پی کیماڑی ذیشان صدیقی کے مطابق ٹرک سے 1100لٹر ایرانی پٹرول سے بھرے 11ڈرم قبضے میں لے لئے گئے ہیں ۔پولیس نے ایرانی پٹرول اسمگل کرنے والے 2ملزمان کو گرفتار بھی کرلیا ہے۔

متعلقہ عنوان :