دانش سکولز کی عمارتوں کا سالانہ کنڈیشن آڈٹ کرایا جائے گا‘ رانا مشہود احمد

جمعہ 18 مارچ 2016 16:31

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 مارچ۔2016ء) دانش سکولز کی تمام عمارتوں کا سالانہ بنیادوں پر کنڈیشن آڈٹ کرایا جائے گا ،ان سکولوں کی عمارتوں کی دیکھ بھال کے لئے مینٹیننس ایس او پیزتیار کرنے کی ہدایت کر دی گئی،دانش سکولز اتھارٹی انجینئرنگ ونگ کو فعال بنا کر تمام سکولوں کی عمارات کی مینٹیننس اور آئندہ بننے والی عمارات کو نقائض سے پاک رکھنے کو یقینی بنایا جائے گا۔

یہ بات صوبائی وزیر تعلیم رانا مشہود احمد خاں نے دانش سکولز اتھارٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔اجلاس میں دانش سکولز اتھارٹی کے سربراہ کرنل احتشام اور انجینئرنگ کونسل کے نمائندوں نے شرکت کی۔صوبائی وزیر تعلیم نے اجلاس کے شرکاء کو بتایا کہ دانش سکولز اتھارٹی تمام دانش سکولز کی عمارتوں کا آڈٹ کرانے کے لئے اتھارٹی کے انجینئرنگ ونگ کو بروئے کار لائے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ان سکولوں میں پانی کی فراہمی،بجلی کے نظام اور ڈرینج سسٹم کے نظام کو سالانہ بنیادوں پر چیک کیا جائے گا۔رانا مشہود احمد خان نے کہا کہ مختلف شہروں میں قائم 14 دانش سکولز کی عمارات میٹریل کی کوالٹی،ڈیزائن اور سکول کی ضروریات کے لحاط سے فن تعمیر کا شاندار نمونہ ہیں۔ان عمارتوں کو زیادہ سے زیادہ عرصے تک محفوظ اور طلبا کے زیر استعمال رکھنے کے لئے ان کی مناسب دیکھ بھا ل اشد ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ دانش سکولوں کی مزید4 عمارتیں بھی تعمیر کے مراحل میں ہیں۔ان عمارتوں کی تکمیل سے صوبے میں دانش سکولوں کی کل تعداد18 ہو جائے گی۔انہوں نے کہا کہ دانش سکولز کے ماڈل کو برطانیہ میں حال ہی میں منعقدعالمی تعلیمی کانفرنس میں بے حد سراہا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :