وزیر مملکت کیڈطارق ‘فضل چوہدری سے ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن اسلام آباد کے وفد کی ملاقات

جمعہ 18 مارچ 2016 16:31

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔18 مارچ۔2016ء) وزیر مملکت برائے کیپٹل ایڈمنسٹریشن اینڈ ڈویلپمنٹ ڈویژن (کیڈ )ڈاکٹر طارق ‘فضل چوہدری سے ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے وفد نے بار صدر سید محمدطیب ایڈوکیٹ کی سربراہی میں ملاقات اور وکلاء کے چیمبرز کی تعمیر اور سرکاری ہسپتالوں میں وکلاء کے علاج کے لئے سہولیات فراہم کرنے سمیت دیگر مسائل سے آگاہ کیا ۔

جمعہ کو ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر سید محمد طیب شاہ ایڈوکیٹ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ڈسٹرکٹ بار اسلام آباد نے وزیر مملکت برائے کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری سے ان کے دفتر میں ملاقات کی اور وکلاء کے مسائل سے آگاہ کیا ۔وکلاء نے وزیر مملکت سے درخواست کی حکومت جی ٹین میں اسلام آباد ہائی کورٹ کے قریب وکلاء کو چیمبرز تعیمر کر کے دے وکلاء نے وزیر مملکت سے مذید کہا کہ تمام سرکاری ہسپتالوں میں وکلاء کو علاج معالجے کی سہولیات فراہم کی جائیں جس پر وزیر مملکت ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے یقین دہانی کرائی کہ وہ وکلاء کے مسائل کے حل کے لئے بھر پور کردار ادا کریں گے ۔

(جاری ہے)

وزیر مملکت نے یقین دلایا کہ وکلاء کے چیمبرز کی تعیر کے لئے وہ وزیر اعظم سے بات کریں گے ۔صدر بار سید محمد طیب ایڈوکیٹ نے بتایا کہ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا کہ حکومت وکلاء کے مسائل کرنے کرنے کے لئے پر عزم ہے ۔

متعلقہ عنوان :