چین کا پاکستان کو80ایمبولینسز کا عطیہ،20سندھ حکومت کے حوالے

جمعہ 18 مارچ 2016 16:29

چین کا پاکستان کو80ایمبولینسز کا عطیہ،20سندھ حکومت کے حوالے

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 مارچ۔2016ء) چین نے پاکستان کو امداد کے طور پر 80 جدید ایمبولینسز عطیہ کر دیں ہیں، جن میں 20 ایمبولینسس سندھ حکومت کے حوالے بھی کر دی گئی ہیں۔جمعہ کو کراچی کے جناح اسپتال میں منعقدہ ایک تقریب میں وزیر مملکت برائے نیشنل ہیلتھ سروسز سائرہ افضل تارڑ نے ایمبولینسسز کی چابیاں سندھ سرکاری اسپتالوں کے سربراہان کو دیں۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ 18 ویں ترمیم کے بعد تمام اختیارات صوبوں کو دے دیے ہیں۔ ادویات کی قیمتوں کے حوالے سے کیس عدالت میں ہے فارما کمپنیاں 6 اپریل تک اربوں روپے کمالیں گی اس کا زمہ دار کون ہوگا۔وزیر مملکت نے کہ این ایف سی ایوارڈ میں سب سے زیادہ حصہ سندھ کو ملتا ہے۔ ایمبولنسوں کی دیکھ بھال کی ذمہ داری اسپتال انتظامیہ کا کام ہے، ایمبولینسز کی فراہمی کا مقصد غریب مریضوں کی منتقلی اور ان کی جان بچانا ہے۔

متعلقہ عنوان :