کچھ اور ساتھی کولکتہ آنا چاہتے تھے لیکن نہ آ سکے‘پاک بھارت مابین کرکٹ میچ میں اچھے مقابلے کی توقع ہے

بھارت میں پاکستانی ہائی کمیشن عبدالباسط کی کولکتہ پہنچنے پر میڈیا سے بات چیت

جمعہ 18 مارچ 2016 16:24

کولکتہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔18 مارچ۔2016ء) بھارت میں پاکستانی ہائی کمیشن عبدالباسط نے ساتھیوں کو کولکتہ جانے کی اجازت نہ ملنے پرمایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کچھ اور ساتھی کولکتہ آنا چاہتے تھے لیکن نہیں آ سکے،پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلے جانے والے کرکٹ میچ میں اچھے مقابلے کی توقع ہے۔

(جاری ہے)

جمعہ کوپاکستانی ہائی کمیشن عبدالباسط پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والا میچ دیکھنے کیلئے کولکتہ پہنچ گئے ۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلے جانے والے کرکٹ میچ میں اچھے مقابلے کی توقع ہے۔ عبدالباسط نے کہاکہ کچھ اور ساتھی بھی پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے کرکٹ میچ کو دیکھنے کیلئے کولکتہ آنا چاہتے تھے لیکن نہیں آ سکے،ساتھیوں کو کولکتہ جانے کی اجازت نہ ملنے پرمایوسی ہوئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :