اردن،اچانک لائن تبدیل کرنے کی کوشش معتمرین کی بس کے حادثے کا باعث بنی، رپورٹ
جمعہ 18 مارچ 2016 16:18
عمان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 مارچ۔2016ء) اردن میں دو روز قبل فلسطینی عازمین عمرہ کی بس کو پیش آئے المناک حادثے کی ابتدائی رپورٹ سامنے آئی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ بس کا حادثہ ڈرائیور کی جانب سے اچانک لائن تبدیل کرنے کی کوشش بنا ہے جس کے نتیجے میں 16 فلسطینی عازمین عمرہ جاں بحق اور 34 زخمی ہوگئے تھے۔
(جاری ہے)
اطلاعات کے مطابق اردنی ٹریفک پولیس کے چیئرمین اور دیگر ماہرین پر مشتمل تحقیقاتی کمیٹی نے بس حادثے کے اسباب کا پتا چلایا ہے اور ابتدائی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب ڈرائیور نے اچانک بس کو اپنی لائن سے ہٹا کردوسری لائن پرلانے کی کوشش کی تھی۔
اردنی وزارت مذہبی امور اور مقدسات اسلامیہ کی جانب سے بھی فلسطینی معتمرین کی بس کو پیش آئے حادثے پر افسوس کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ حکومت زخمی ہونے والے تمام فلسطینی عازمین عمرہ کو ہرممکن طبی سہولیات فراہم کریگی۔ اردنی وزارت صحت نے بھی زخمی فلسطینیوں کو جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا اعلان کیا ہے اور کہا ہے کہ حادثے کا شکار ہونے والے فلسطینیوں کو علاج کی مفت سہولیات مہیا کی جا رہی ہیں۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
ایران : اصفہان میں دھماکوں کی آوازیں اسرائیل نے میزائل حملہ کیا‘ امریکی میڈیا کا دعوی
-
یہ کوئی عام الیکشن نہیں، جمہوریت اور دستور کو بچانا ہے، راہول گاندھی
-
مکیش امبانی نے برطانیہ کا مشہوراسٹوک پارک خرید لیا
-
ایمریٹس ایئرلائن کا دبئی سے فلائٹ آپریشن مکمل بحال
-
شکاگو،حاملہ لڑکی کو قتل کرنے والی خاتون کو 50 سال قید کی سزا
-
دبئی میں ہوٹلوں کے کرایوں میں ہوشربا اضافہ
-
ایمریٹس کی دبئی کی کنکٹنگ فلائٹس کا سفری طریقہ کار معطل
-
اسلام سے نفرت کرنے والا امریکی فوجی اسلام کی تبلیغ کرنے لگا
-
ایک ہفتے میں 55 لاکھ سے زائد زائرین کی مسجد نبویﷺ آمد
-
اسرائیلی حملے پرمزید فیصلہ کن اورمناسب جواب دیا جائے گا، ایران
-
فلسطینی صدر نے امریکی ویٹو کی مذمت کردی
-
فلسطین کی اقوام متحدہ کی رکنیت، امریکا نے درخواست ویٹو کردی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.