کورنگی کراسنگ کے قریب رینجرزکی چوکی پردستی حملہ ،2رینجرز اہلکارشدید زخمی جبکہ ایک موٹر سائکل تباہ ہوگئی، واقعے سے متعلق معلومات حاصل کررہے ہیں۔ ایس ایس پی کورنگی

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 18 مارچ 2016 15:36

کورنگی کراسنگ کے قریب رینجرزکی چوکی پردستی حملہ ،2رینجرز اہلکارشدید ..

کراچی(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18مارچ۔2016ء) کورنگی کراسنگ کے قریب رینجرزکی چوکی پردستی حملہ ہوا. جس میں 2رینجرز اہلکاروں شدید زخمی ہوگئے،جبکہ حملے میں ایک موٹر سائکل مکمل تباہ ہوگئی ہے.حملے کے بعد رینجرز اور پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اورعلاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ایس ایس پی کورنگی کے مطابق دستی حملہ کے واقعے سے متعلق معلومات حاصل کررہے ہیں، تاہم دستی بم حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا.انہوں نے مزید بتایا کہ حملہ کورنگی کراسنگ کے قریب رینجرز کی چیک پوسٹ پر کیا گیا.حملے میں ایک موٹر سائکل مکمل تباہ ہوگئی ہے.حملے میں رینجرز کا سپاہی اور حوالدار زخمی ہوئے ہیں،زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :