یورپی یونین سمٹ، ترکی کے ساتھ مہاجرین سے متعلق سمجھوتے کے بنیادی نکات پر اتفاق
بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
جمعہ مارچ

مزید بین الاقوامی خبریں

وقت اشاعت: 18/03/2016 - 16:17:51 وقت اشاعت: 18/03/2016 - 16:17:50 وقت اشاعت: 18/03/2016 - 15:32:13 وقت اشاعت: 18/03/2016 - 15:32:13 وقت اشاعت: 18/03/2016 - 15:32:13 وقت اشاعت: 18/03/2016 - 15:31:30 وقت اشاعت: 18/03/2016 - 15:31:30 وقت اشاعت: 18/03/2016 - 14:53:55 وقت اشاعت: 18/03/2016 - 14:52:02 وقت اشاعت: 18/03/2016 - 14:52:02 وقت اشاعت: 18/03/2016 - 14:52:02
پچھلی خبریں - مزید خبریں

یورپی یونین سمٹ، ترکی کے ساتھ مہاجرین سے متعلق سمجھوتے کے بنیادی نکات پر اتفاق

برسلز(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔18 مارچ۔2016ء )یورپی یونین کے سربراہانِ مملکت و حکومت کے درمیان ترکی کے ساتھ مہاجرین سے متعلق مجوزہ سمجھوتے کے سلسلے میں ایک مشترکہ موقف پر اتفاقِ رائے ہو گیا ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق یورپی یونین کی برسلز میں منعقدہ سربراہ کانفرنس میں ایک ایسی دستاویز کے بنیادی نکات پر اتفاق ہو گیا، جو ترک وزیر اعظم احمد داد اولو کو پیش کردی گئی ۔

اس سمجھوتے کے تحت یورپی یونین واپس بھیجے جانے والے ہر شامی شہری کے بدلے میں ترکی سے براہِ راست ایک اور شامی شہری کو اپنے ہاں پناہ دے گی۔یورپی یونین کے مجوزہ معاہدے میں اس بات پر اتفاق ہوا ہے کہ ترکی سے یونان پہنچنے والے تمام پناہ گزینوں کو ترکی واپس بھیج دیا جائے گا۔اس کے بدلے میں یورپی یونین ترکی کو مالی مدد پیش کرسکتی ہے اور ترک شہریوں کو یورپی ممالک میں ویزا فری داخلے کی اجازت بھی مل جائے گی۔

لیکن ای یو کے اس مشترکہ موقف پر ترکی کا ردِ عمل کیا ہوگا یہ ابھی واضح نہیں ہے۔ جرمن چانسلر انجیلامیرکل نے کہا ہے کہ تمام پناہ گزینوں کے تحفظ کے لیے ترکی کو عالمی معیار اپنانا ہوگا۔ان کا کہنا تھا کہ اس معاہدے کے تحت ترکی سے پناہ گزینوں کی یورپی ممالک میں باز آبادکاری کا عمل یونان سے پناہ گزینوں کی واپسی کے پہلے مرحلے کے چند روز بعد ہی شروع کیا جا سکتا ہے۔

انجیلا میرکل نے مزید کہا کہ پناہ گزینوں کی ایک بڑی تعداد جمع ہونے کے سبب نظام درہم برہم ہونے

اس خبر کی تفصیل پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے

18/03/2016 - 15:31:30 :وقت اشاعت

:متعلقہ عنوان