صدارتی امیدوار بننے کا کوئی ارادہ نہیں، مشل اوباما

جمعہ 18 مارچ 2016 15:31

ٹیکساس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔18 مارچ۔2016ء) امریکی خاتون اول مشل اوباما نے ا پنے مستقبل کے منصوبوں کو عیاں کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ہلیری کلنٹن کے نقش قدم پر نہیں چلیں گی بلکہ واشنگٹن کی سیاست سے باہر رہتے ہوئے زیادہ بہتر طریقے سے کام کرنا چاہیں گی۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ریاست ٹیکساس کے مقام آسٹن میں منعقدہ ایک میلے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کے دوران امریکی خاتون اول نے اپنے مستقبل کے منصوبوں کو عیاں کرتے ہوئے کہا کہ میں صدر نہیں بننا چاہوں گی کیونکہ وائٹ ہاس سے باہر اتنا کچھ کرنے کو ہے کہ وہ کسی سیاست کا حصہ نہیں بن سکتیں۔

انہوں نے کہا کہ آئندہ سال وائٹ ہاس چھوڑنے کے بعد وہ اور ان کا خاندان واشنگٹن میں ہی رہائش رکھنا پسند کرے گا کیونکہ ان کی بیٹیاں اپنے اسکول نہیں چھوڑنا چاہتیں۔امریکی خاتون اول مشل اوباما نے کہا ہے کہ ان کا مستقبل میں صدارتی امیدوار بننے کا کوئی ارادہ نہیں ہے ہلیری کلنٹن کے نقش قدم پر نہیں چلوں گی بلکہ واشنگٹن کی سیاست سے باہر رہتے ہوئے زیادہ بہتر طریقے سے کام کرنا چاہیں گی۔

متعلقہ عنوان :