وطن کی خاطر قربانیاں دینے والے آئی ڈی پیز کی باعزت طور پر بحالی حکومت کی اولین ترجیح ہے،افغانستان جانے والے ٹی ڈی پیز کی واپسی کے لئے بھی اقدامات اٹھائیں گے‘ ایچ ایم سی کے ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی یقینی بنانے کے لئے ای سی سی اپنا کردار ادا کرے گی
وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا قومی اسمبلی مں اظہار خیال
جمعہ 18 مارچ 2016 15:26
اسلام آباد ۔ 18 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔18 مارچ۔2016ء) وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ وطن کی خاطر قربانیاں دینے والے آئی ڈی پیز کی باعزت طور پر اپنے گھروں میں بحالی ہماری حکومت کی اولین ترجیح ہے‘ تاہم بارڈر کراس کرکے افغانستان جانے والے ٹی ڈی پیز کی تفصیلات ہمیں فراہم کی جائیں تو ان کی واپسی کے لئے بھی اقدامات اٹھائیں گے‘ ایچ ایم سی کے ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی یقینی بنانے کے لئے ای سی سی اپنا کردار ادا کرے گی۔
جمعہ کو قومی اسمبلی میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ حکومت کی پالیسی ہے کہ جتنے بھی ہمارے آئی ڈی پیز ہیں ان کے لئے ہمارا جامع پروگرام ہے۔ پاکستان کے اندر آئی ڈی پیز کے لئے بیس ارب کی گندم فراہم کی۔ 16 سے 17 ارب نقد رقم خرچ کی گئی ہے۔(جاری ہے)
جو لوگ افغانستان چلے گئے ہیں ان کی تفصیلات دی جائیں وہ وزیر داخلہ کے علم میں لائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ٹی ڈی پیز کی فلاح و بہبود کے لئے وزارت خزانہ میں پورا سیل کام کر رہا ہے۔
ریاستی و سرحدی امور اور دیگر متعلقہ وزارتیں بھی کام کر رہی ہیں۔ حکومت کی اولین ترجیح ہے کہ وطن کی خاطر قربانی دینے والے ٹی ڈی پیز کو باعزت طریقہ سے گھروں میں آباد کیا جائے گا۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ ایچ ایم سی‘ وزارت صنعت کے دائرہ کار میں آتا ہے۔ پاکستان سٹیل ہو یا اس طرح کے دوسرے اداروں کے معاملات ای سی سی میں آتی ہیں۔ ہم اس کو چیک کریں گے کہ وزارت صنعت نے اس کی سمری کہا بھجوائی ہے۔ میری کوشش ہوتی ہے کہ ایکنک یا ای سی سی میں کوئی بھی ایجنڈا ایک ہفتہ سے زیادہ التواء کا شکار نہ ہو۔ ایچ ای سی کے حوالے سے ہائی کورٹ نے پرائیویٹائزیشن کمیشن کے حق میں فیصلہ کیا ہے۔ ہم ایچ ایم سی کے ملازمین کی تنخواہوں کے حوالے سے وزارت صنعت کی سمری کے بارے میں معلومات حاصل کریں گے۔ ملازمین کو تنخواہیں ملنی چاہئیں۔ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ کے وزیر انچارج احسن اقبال ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 46 ارب ڈالر میں سے 35 ارب ڈالر کے توانائی کے منصوبے ہیں۔ باقی گیارہ ارب ڈالر کے منصوبے حکومت پاکستان مکمل کرائے گی۔ قبل ازیں غلام سرور خان نے کہا کہ ایچ ایم سی کے محنت کشوں کو گزشتہ پانچ ماہ سے تنخواہ نہیں ملی۔ فیکٹری ایک قومی اثاثہ ہے اس کی بحالی کے لئے بیس ارب روپے کے پلان کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ ایک بڑی کامیابی ہے تاہم اس بات کا تعین نہیں ہو سکا کہ لیبر کہاں سے آئے گی اس حوالے سے متعلقہ کمیٹیوں کے ساتھ بات کی جائے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
کوپ 29 کے نتیجے میں ترقی پذیر ممالک کو موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کیلئے مالیاتی ضروریات پورا کرنے میں مدد ملے گی، صدر مملکت آصف علی زرداری
-
وزیرِ اعظم نے سرمایہ کاری بورڈ کو ملک میں سرمایہ کاری اور نئے کاروبار کے آغاز کیلئے مزید آسانیاں پیدا کرنے کا ہدف دے دیا ، ون ونڈو آپریشن کی طرز پر طریقہ کار وضع کرنے کی ہدایت
-
فرانس میں پاکستان کے سفیر عاصم افتخاراحمد کا سینڈیلن میں پاکستان کے ایونٹنگ پیرس اولمپکس 2024 کے تربیتی کیمپ کا دورہ
-
روبینہ خالد نے بینظیرانکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن کی حیثیت سے ذمہ داریاں سنبھال لیں
-
پاکستان کے سیٹلائٹ آئی کیوب قمر نے چاند کے تین چکر کامیابی سے مکمل کرنے کے بعد مدار سے ابتدائی تصاویر بھیج دیں
-
بلاول بھٹو زرداری سے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن سینیٹرروبینہ خالد کی ملاقات
-
پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے اورماحول دوست سرمایہ کاری کے فروغ میں پرعزم ہے،دسمبر تک ملکی سطح پر گرین سکوک بانڈز جاری کرنے پر کام کررہے ہیں،وزیرخزانہ محمداورنگزیب
-
ذاتی رنجش،جیٹھ نے دیگر7افراد کیساتھ مل کر خاتون کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا
-
تلورکے شکارکیلئے زمین الاٹمنٹ کاکیس
-
وزیراعظم کی تمام وزارتوں، ڈویژنز کو مینوئل فائلنگ سے ای آفس پر منتقل کرنے کی ہدایت
-
چین نے پاکستانی سیٹلائیٹ ’’آئی کیوب قمر ‘‘کا ڈیٹا پاکستان کے حوالے کر دیا، پاکستانی سفیر نے ڈیٹا وصول کیا
-
مئی ریلی کیس،بیرسٹرگوہر، عمرایوب و دیگر کی عبوری ضمانت منظور
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.