آپریشن ضرب عضب کے بعد نقل مکانی کرنے والے لوگوں کی باعزت وطن واپسی یقینی بنائی جائے،محمد جمال الدین

جمعہ 18 مارچ 2016 15:25

اسلام آباد ۔ 18 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔18 مارچ۔2016ء) جے یو آئی (ف) کے رکن محمد جمال الدین نے کہا ہے کہ آپریشن ضرب عضب کے بعد نقل مکانی کرنے والے لوگوں کی باعزت وطن واپسی یقینی بنائی جائے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو قومی اسمبلی میں نکتہ اعتراض پر محمد جمال الدین نے کہا کہ آپریشن ضرب عضب کے بعد قبائلی علاقوں کے جو لوگ نقل مکانی کرکے یہاں نہیں آسکتے تھے انہوں نے افغانستان کے سرحدی علاقوں کا رخ کیا۔ ان لوگوں کو باعزت طریقے سے وطن واپس لایا جائے۔

متعلقہ عنوان :