ڈاکٹر آصف محمود جاہ کو 23مارچ کو ستارہ امتیاز دیا جائیگا

جمعہ 18 مارچ 2016 15:09

اسلام آباد ۔ 18 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔18 مارچ۔2016ء)ڈاکٹر آصف محمود جاہ کو دکھی انسانیت کے بے لوث خدمات کے اعتراف میں 23مارچ کو ستارہ امتیاز دیا جائیگا۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر آصف محمود جاہ گزشتہ 25برس سے کسٹمز ہیلتھ کیئر سوسائٹی کے پلیٹ فارم سے ملک کے دور دراز اور پسماندہ علاقوں میں ڈسپنسریاں قائم کر کے غریب اور نادار مریضوں کی خدمت کر رہے ہیں۔ گزشتہ برسوں کے دوران آنے والے شدید سیلابوں اور تباہ کن زلزلوں کے دوران متاثر اور بے گھر ہونے والے افراد کو امداد کی فراہمی کیلئے کسٹمز ہیلتھ کیئر سوسائٹی نے یہت زیادہ کام کیا ہے۔