ہری پور میں 3 روز تک جاری رہنے والی موسلادھار بارش سے متعدد کچے مکانات متا ثر
بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
جمعہ مارچ

ہری پور

ہری پور میں 3 روز تک جاری رہنے والی موسلادھار بارش سے متعدد کچے مکانات متا ثر

ہری پور۔ 18 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔18 مارچ۔2016ء) ہری پور اور گردونواح میں 3 روز جاری رہنے والی موسلادھار بارش نے متعدد کچے مکانات کو نقصان پہنچایا ہے، بہت سے کچے مکانات کی چھتیں بھی ٹپکنا شروع ہو گئی ہیں۔ ملک کے دیگر شہروں کی طرح ہری پور شہر اور گردونواح میں 3 روز تک شدید بارش کا سلسلہ وقفہ وقفہ سے جاری رہا۔ موسلادھار بارش سے کچے مکانات کو شدید نقصان پہنچنے کی بھی اطلاعات موصول ہوئی ہیں،2 روز تک جاری رہنے والی بارش سے ہری پور میں سردی کی شدت میں ایک بار پھر اضافہ ہو گیا ہے اور لوگ اپنے گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں۔

18/03/2016 - 15:09:28 :وقت اشاعت