تمام مڈل سکول تعمیراتی کاموں میں طے شدہ معیار کو مدنظر رکھیں،ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ہری پور
جمعہ 18 مارچ 2016 15:06
ہری پور۔ 18 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔18 مارچ۔2016ء) ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ہری پور حافظ محمد نواز عباسی نے کہا ہے کہ تمام مڈل سکول تعمیراتی کاموں میں طے شدہ معیار کو مدنظر رکھیں، کنڈیشنل گرانٹ سے جاری تعمیراتی کام 20 مارچ سے پہلے مکمل کر کے رپورٹ پی اینڈ ڈی برانچ میں جمع کروائیں، تمام سکولوں کے باہر 4x2 سائز کا بورڈ لگایا جائے جس پر پی ٹی سی فنڈ میں ملنے والی رقم اخراجات اور بقایا رقم کے علاوہ پی ٹی سی اراکین کے نام اور نمبر درج ہوں، جن مڈل سکولوں میں طالبات زیر تعلیم ہیں نئے تعلیمی سال سے انہیں قریبی بوائز سکولوں میں شفٹ کیا جائے۔
وہ گذشتہ روز گورنمنٹ ہائی سکول نمبر 3 ہری پور میں بوائز مڈل سکولوں کے ہیڈ ماسٹرز کے اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔(جاری ہے)
اجلاس سے اسسٹنٹ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر اسٹیبلشمنٹ سیکنڈری ملک حق نواز اور اسسٹنٹ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ قاضی شاہین اقبال نے بھی خطاب کیا۔ ڈپٹی ڈی ای او حافظ محمد نواز عباسی نے کہا کہ اس کے بعد سکول کے اندر اور باہر تمام میٹنگز سکول ٹائم کے بعد ہوں گی تاکہ پڑھائی متاثر نہ ہو، اس کے بعد تمام ہیڈ ماسٹرز کو معلومات ان کے ای میل ایڈریس پر بھیج دی جائے گی، این ٹی ایس پوسٹوں پر بھرتی ہونے والے ٹیچرز کی پوسٹیں سکول بیسڈ ہیں اس لئے ان کی ٹرانسفر کی درخواستیں دفتر نہ بھیجی جائیں، این ٹی ایس سٹاف کو تنخواہ کے ساتھ چھٹی کا حق حاصل نہیں ہے تاہم وہ تنخواہ کے بغیر چھٹی کر سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جمعہ کے دن سکول ٹائمنگ 8:15 تا 12 بجے ہو گی، بچوں کو کسی صورت فرش پر نہ بٹھایا جائے، اگر ضرورت پڑے تو نیچے ٹاٹ بچھائی جائیں، آئی ایم یو سٹاف سمیت تمام آفیشلز کو سروس کارڈ چیک کر کے سکول میں داخلہ کی اجازت دی جائے۔مزید قومی خبریں
-
میں نے خود بانی پی ٹی آئی کو کہتے سنا ہے کہ اپوزیشن کو پھانسی لگا دیتے ہیں، ندیم افضل چن
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا گجرات میں عزیزبھٹی شہید ٹیچنگ ہسپتال میں چھت گرنے کے واقعہ کا نوٹس
-
لڑکے اورلڑکی کی کم ازکم شادی کی عمر 18سال قرار ، چائلڈ میرج بل سیکرٹری ہوم ڈیپارٹمنٹ کو ارسال
-
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا مظفر گڑھ میں شادی کا جھانسہ دے کر طالبہ سے زیادتی کے واقعہ کا نوٹس
-
پولیس نے چارملزمان کوگرفتارکرکے 38 لٹر دیسی شراب برآمد کرلی
-
پی ٹی آئی کے نئے انٹرا پارٹی انتخابات پر بھی اعتراضات عائد، 30 اپریل کو پیشی کا نوٹس جاری
-
پی ٹی آئی کی پانچ فرنچائز ہیں ہر کسی کا اپنا مؤقف ہے،ندیم فضل چن ، فیصل کریم کنڈی
-
گزشتہ 4سال نئی اسکیمز میں وفاق نے سندھ کو نظر انداز کیا، وزیر اعلی سندھ کا وزیراعظم سے شکوہ
-
تیز رفتار کار فٹ پاتھ پر سوئے افراد پر چڑھ گئی، 6 افراد زخمی
-
بیوی سے پریشان ہو کر خودکشی کا ڈرامہ کرنے والا شوہر زیر حراست
-
ایرانی صدر نے امید ظاہر کی کہ ایم او یوز پر شہباز اسپیڈ سے کام ہو گا: گورنرسندھ
-
شہبازشریف نے نواز شریف کو دھوکا دے کر وزارت عظمٰی چھین لی، لطیف کھوسہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.