ہزارہ میں بارش اور پہاڑوں پر برف باری سے موسم سرد، مختلف شاہراہیں لینڈ سلائیڈنگ ..
بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
جمعہ مارچ

مانسہرہ

ہزارہ میں بارش اور پہاڑوں پر برف باری سے موسم سرد، مختلف شاہراہیں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث بند

مانسہرہ۔ 18 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔18 مارچ۔2016ء) ہزارہ ڈویژن میں 3 روز تک جاری رہنے والی بارش اور پہا ڑوں پر برف باری سے موسم انتہائی سرد ہو گیا ہے، لوگوں نے سردی سے بچنے کیلئے دوبارہ گرم کپڑے پہننا شروع کر دیئے ہیں، شدید سردی کی وجہ سے گھروں اور دفاتر میں گیس ہیٹر اور سوختی لکڑی کا استعمال بڑھ گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ہزارہ ڈویژن کے اضلاع مانسہرہ، ایبٹ آباد، بٹگرام، تور غر اور کوہستان میں شدید بارش اور پہاڑوں پر برف باری کے باعث مختلف رابطہ سڑکیں سلائیڈنگ کی نذر ہو گئی ہیں، شاہراہ قراقرم جگہ جگہ سے سلائیڈنگ سے ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند ہے۔

مانسہرہ ،کاغان

اس خبر کی تفصیل پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے

18/03/2016 - 15:06:28 :وقت اشاعت

:متعلقہ عنوان